برہنہ خاتون کو جہاز میں باندھا کیوں گیا؟


فضائی عملے نے دوران پرواز اس خاتون مسافر کو نیم برہنہ حالت میں باندھ دیا کیونکہ۔۔۔

فضائی سفر کے دوران ہنگامہ کرنے والے مرد مسافروں کی خبریں تو بکثرت سامنے آتی رہتی ہیں لیکن کسی خاتون مسافر کی جانب سے شراب پی کر ہلڑ بازی کرنے کی بات شاید آپ نے نہیں سنی ہو گی۔ گزشتہ روز روس کے درالحکومت ماسکو سے ترکی کے تفریحی مقام انتالیہ جانے والی ایک پرواز میں البتہ یہ واقعہ ضرور پیش آ گیا، اور اس خاتون نے تو ہنگامہ بھی ایسا برپا کیا کہ اسے قابو کرنے کے لئے مجبوراً اس کے ہاتھ پاﺅں باندھنے پڑ گئے۔

اس خاتون کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں یہ نیم برہنہ حالت میں نظر آتی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس کے ہاتھ او رپاﺅں رسی سے بندھے ہوئے ہیں اور اسے ہوائی جہاز کے ٹوائلٹ کے سامنے نیم برہنہ حالت میں لٹایا گیا ہے۔ فضائی عملے کا کہنا ہے کہ اس خاتون نے دوران پرواز ایسا اُودھم مچایا کہ اسے باندھنے کے سوا کوئی چارہی نہیں رہا تھا۔ فضائی عملے نے اسے قابو کرنے کی بہت کوشش کی تھی لیکن وہ کسی طور قابو نہیں آرہی تھی۔ مجبوراً اس کے ہاتھ اور پاﺅں باندھنے پڑے اور تب تک وہ خود کو نیم برہنہ کرچکی تھی۔

فضائی عملے کے ایک رکن نے بتایا کہ ”خاتون نے پرواز کی روانگی سے قبل بکثرت شراب پی لی تھی جس کے باعث وہ آپے سے باہر ہوگئی تھی۔ وہ طیارے میں جنونی حرکات کر رہی تھی اور بآواز بلند گالیاں بھی دے رہی تھی۔ دیگر مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر مجبوراً اس کے ہاتھ پاﺅں باندھنا پڑے۔“ ترک پولیس کی جانب سے بھی اس واقعے کے بارے میں ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا کہ انتالیہ ائیرپورٹ پہنچنے پر خاتون کو رہا کردیا گیا اور اس کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).