میں سمجھا کہ یہ برہنہ بیٹھی ہیں: سونیا حسین کی سادہ تصویر پر بے جا تنقید


ماڈل گرل و اداکارہ سونیا حسین کو اکثر اداکارہ پریانکا چوپڑا سے ہلکی پھلکی مشابہت اور ان کی کاپی کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے تاہم اب انہوں نے انسٹا گرام پر اپنی ایک ایسی تصویر شیئر کی ہے کہ ان پر تنقید کا طوفان امڈ آیا ہے۔

سونیا حسین نے جلد کی رنگت سے ملتے جلتے کپڑوں میں اپنی ایک تصویر شیئر کی اور خواتین کی خود مختاری کے حوالے سے کہا جانے والا ایک ادھورا جملہ لکھا (Own The Ground You Walk On) ۔

سونیا حسین کی جانب سے یہ تصویر شیئر کیے جانے کے بعد ان پر تنقید کا طوفان امڈ آیا اور لوگوں نے طرح طرح کی باتیں سنا دیں۔ ایک شخص محمد وقاص نے لکھا ’پہلی نظر میں تو میں سمجھا کہ یہ برہنہ بیٹھی ہوئی ہے، تم بالکل ٹھیک جا رہی ہو، ایسی چھچھوری حرکتیں جاری رکھو۔’