زیر جامے فروخت کرنے کے لیے بنائی گئی ویڈیو پہ ائیر ہوسٹس کو نوکری سے نکال دیا گیا


ائیرہوسٹس نے انٹرنیٹ پر اپنی ایسی شرمناک ویڈیو جاری کردی کہ ہنگامہ برپاہوگیا، نوکری سے نکال دیا گیا، اس میں کیا کررہی تھی؟ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

برٹش ایئرویز کی ایک ایئرہوسٹس نے اپنی ایسی شرمناک ویڈیو انٹرنیٹ پر جاری کر دی ہے کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ دی مرر کے مطابق اس ایئرہوسٹس نے ویڈیو میں اپنا زیرجامہ اتار کر سونگھا اور پھر جوتوں کے دو جوڑے اٹھا کر سونگھے اور کہنے لگی کہ ’’کاش آپ بھی انہیں سونگھ سکتے۔‘‘ ویڈیو میں وہ اپنے بلاؤز کے بٹن کھول کر اپنے جسم کے پوشیدہ حصوں کی بھی نمائش کرتی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر برٹش ایئرویز کی انتظامیہ نے اسے نوکری سے نکال دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس ایئرہوسٹس نے اس طرح کی کراہت آمیز ویڈیو کیوں بنائی اور انٹرنیٹ پر پوسٹ کی۔تاہم کئی ایئرلائنز کی ایئرہوسٹسز اور عملہ اپنے زیرجامے اور جوتے وغیرہ ای بے پر فروخت کرنے کے لیے پیش کر رہا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس ایئرہوسٹس نے بھی یہ چیزیں فروخت کرنے کی غرض سے یہ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔ویب سائٹ ای بے پر ایئرہوسٹسز کے سامان کے کافی اشتہارات موجود جہاں وہ ایک زیرجامہ 10پاؤنڈ (تقریباً 1500روپے) سے 50پاؤنڈ (تقریباً 7ہزار 800روپے) تک میں فروخت کر رہی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).