اگر جڑواں بہنیں 2 جڑواں بھائیوں سے شادی کرلیں تو ان کے بچوں کا آپس میں کیا رشتہ ہوگا؟


اگر جڑواں بہنیں 2 جڑواں بھائیوں سے شادی کرلیں تو ان کے بچوں کا آپس میں کیا رشتہ ہوگا؟ سائنسدانوں کا جواب جان کر آپ کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

گزشتہ ہفتے دو برطانوی جڑواں بہنوں نے دو جڑواں بھائیوں سے شادی کی ہے اور میڈیا میں اس خبر نے خوب توجہ حاصل کی ہے۔ یہ جڑواں شادی تو ہو گئی مگر اب ایک جینیاتی ماہر نے یہ کہہ کر سب کو حیران کر دیا ہے کہ جب ان جڑواں بہنوں کے ہاں بچے ہوں گے تو جینیاتی لحاظ سے وہ آپس میں کزن نہیں بلکہ بہن بھائی ہوں گے۔

میل آن لائن سے بات کرتے ہوئے جینیاتی سائنس کے ماہر نے بتایا کہ بہن بھائیوں کا ڈی این اے تقریباً 50 فیصد ایک جیسا ہوتا ہے لیکن اگر وہ جڑواں ہوں تو ان کا ڈی این اے 100 فیصد ایک جیسا ہوا ہے۔ جڑواں بھائیوں جاش سلیئر اور جرمی سلیئر کی شادی جڑواں بہنوں برٹنی ڈین اور بریانا ڈین سے ہوئی، جو ایک منفرد شادی ہے اور اس کے نتائج بھی منفرد ہوں گے۔ چونکہ دونوں جڑواں بھائیوں کے ڈی این اے 100 فیصد ایک جیسے ہیں اور دونوں جڑواں بہنوں کے ڈی این اے بھی 100 فیصد ایک جیسے ہیں، تو جب ان دو جوڑوں کے ہاں بچے پیدا ہوں گے تو اُن کے ڈی این اے تقریباً50 فیصد ایک جیسے ہوں گے۔ ڈی این اے 50 فیصد ایک جیسا ہونے کا مطلب یہ ہے کہ کزن ہونے کے باوجود ان بچوں کی ڈی این اے مماثلت بہن بھائیوں جیسی ہو گی۔

واضح رہے کہ عام حالات میں کزنز کے ڈی این اے 12.5 فیصد ایک جیسے ہوتے ہیں اور صرف بہن بھائیوں کے تقریباً 50 فیصد ایک جیسے ہوتے ہیں۔ یہ کیس البتہ مختلف ہے، یہاں دو بہنوں کے بچوں کے ڈی این اے میں بھی اس قدر مماثلت ہوگی گویا وہ آپس میں کزن نہیں سگے بہن بھائی ہوں۔

Facebook Comments HS