خواتین مردوں کے چہرے سے ہی ان کی مالی اوقات کا اندازہ کیسے لگاتی ہیں؟


’خواتین مرد کا چہرہ دیکھ کر ہی بتادیتی ہیں کہ اس کی۔۔۔‘ سائنسدانوں نے سب سے حیرت انگیز انکشاف کردیا، یہ تو مرد کبھی سوچ بھی نہ سکتے تھے کہ۔۔۔

اگر آپ بھی صنف مخالف کو متاثر کرنے کے لئے طرح طرح کے پاپڑ بیلنے میں لگے رہتے ہیں تو اب یہ کام چھوڑ دیجئے، کیونکہ بدقسمتی سے اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ خواتین آپ کا چہرہ دیکھ کر اندازہ لگا لیتی ہیں کہ آپ کی اصل حیثیت کیا ہے، چاہے بظاہر آپ نے خود کو تقریباً بل گیٹس ہی بنا رکھا ہو۔

امریکا میں کی گئی اس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خواتین مردوں کے چہرے پر چند سیکنڈ تک نظر ڈال کر ہی اندازہ لگالیتی ہیں کہ وہ کتنے دولت مند ہوسکتے ہیں۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ دولت مند افراد کا طرز زندگی صحت مند ہوتا ہے، انہیں صحت و تندرستی سے متعلقہ سہولتیں بآسانی دستیاب ہوتی ہیں، اور وہ بہترین خوراک کا استعمال کرتے ہیں۔ زندگی کی آسائشیں اور صحت و تندرستی اُن کے چہرے پرچمکتی نظر آتی ہیں جسے خواتین بآسانی دیکھ لیتی ہیں۔

سائنسی جریدے ”پرسنالٹی اینڈ انڈیویژول ڈفرنسز“ میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق مردوں کی دولت اور اچھے رہن سہن کا عکس ان کے چہرے میں زیادہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ا گرچہ یہ چمک دمک دیگر مرد بھی دیکھ سکتے ہیں لیکن خصوصاً خواتین باآسانی اس کا اندازہ لگالیتی ہیں اور انہیں اس کیلئے محض چند لمحے ہی درکار ہوتے ہیں۔

اس تحقیق میں چھ مردوں کی تصاویر استعمال کی گئیں، جنہیں دیکھ کر نوجوان خواتین نے بآسانی اندازہ لگا لیا کہ اُن میں سے کون مال و دولت سے لطف اندوز ہو رہا ہے اور کون مالی پریشانیوں سے دوچار ہے۔ ان چھ مردوں میں سے ایک کارل ہارٹلی ہیں جو 30 سال کی عمر میں 23 ملین پاﺅنڈ کے مالک ہیں۔ وہ اس تصویر میں ایک گاڑی میں بیٹھے نظر آتے ہیں۔

یہ صاحب جو اپنے دونوں ہاتھ چھاتی پر باندھے مسکراتے ہوئے نظر آتے ہیں مائیک ایشلی ہیں۔ مائیک ایشلی کی دولت کا اندازہ 2.4 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

کالے کوٹ، سفید شرٹ اور سنہری ٹائی کے ساتھ نظر آنے والے یہ صاحب ریان تھامس ہیں جو پانچ سال قبل دیوالیہ ہوچکے ہیں۔ ٹی وی شو کورونیشن سٹریٹ میں وہ جیسن گرمشا کے کردار سے زیادہ مشہور ہوئے۔

نیلے کوٹ، سفید شرٹ میں ملبوس سنہری بالوں والے یہ شخص سر جم ریٹکلف ہیں جنہیں برطانیہ کے امیر ترین افراد میں شمار کیا جاتا ہے۔ ان کی دولت کا اندازہ 21 ارب پاﺅنڈ سے زائد لگایاگیا ہے۔

نک ڈی الوسیو کی دولت کا اندازہ دو کروڑ پاﺅنڈ سے زیادہ لگایا گیا ہے۔ وہ ایک کامیاب کمپیوٹر پروگرامر ہیں اور اپنے سافٹ ویئر کے بزنس سے انہوں نے نوجوانی میں ہی بہت دولت کما لی ہے۔

کالی جیکٹ اور ٹی شرٹ میں ملبوس یہ صاحب شین فیلان ہیں۔ یہ بھی کبھی خاصے مالدار ہوا کرتے تھے لیکن 2012ءمیں انہیں بھی دیوالیہ قرار دے دیا گیا۔ ان کی کمپنی قرضوں کے بوجھ تلے دب کر بند ہوگئی جس کے بعد وہ کوڑی کوڑی کو محتاج ہوگئے۔

آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ تحقیق میں شریک خواتین نے ان چھ مردوں کی تصاویر دیکھ کر ہی تقریباً 100 فیصد درستی کے ساتھ بتا دیا کہ ان میں سے کون خوشحالی کی زندگی گزار رہا ہے اور کون مالی پریشانیوں میں گھرا ہوا ہے، حالانکہ بظاہر کوئی ایسی بات نظر نہیں آتی جس سے ان کی مالی حالت کا اندازہ ہو سکے۔

Facebook Comments HS