جوانی پھر نہیں آنی 2: فلم کی پروموشن کے دوران ماورہ حسین کے لباس پر تنازع


اداکارہ ماورہ حسین اپنی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 کی پروموشن میں مصروف ہیں اور اس سلسلے میں مختلف شہروں اور تقریبات میں جارہی ہیں۔ ہر تقریب میں ان کا لباس بھی مختلف ہوتا ہے جو توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے۔ تاہم گزشتہ دنوں ایک تقریب میں ان کے لباس پر تنقید کا طوفان امڈ آیا ہے۔

فلم کی پروموشن کے دوران ماورہ حسین نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا جو شاید پاکستانیوں کے اخلاقی معیار پر پورا نہیں اترا۔ اس لباس میں ماورہ کی تصاویر سامنے آتے ہی ان پر سخت تنقید شروع ہو گئی۔

مصفرہ طلحہ نے لکھا ’ ہم پاکستانی بہت محب وطن ہیں اور ہم ان اداکاراﺅں کو پسند کرتے ہیں جو ہماری ثقافت اور رواج کے مطابق چلیں ‘۔

حارث پاشا نے ماورہ حسین کے پہنے ہوئے لباس جیسے کپڑوں پر پابندی کو نیا پاکستان سے جوڑ دیا اور لکھا ’ اگر عمران خان نے پاکستان کو مدینہ جیسی ریاست بنانا ہے تو اس بے حیائی کو بند کرنا ہوگا‘۔

Facebook Comments HS