سوئٹزر لینڈ میں درجنوں خواتین سڑک پہ بے لباس کیوں گھومتی رہیں؟


شہر کی معروف سڑک پر خواتین کا برہنہ ہوکر رقص، لیکن کیوں؟ وجہ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

مغربی ممالک میں کم لباسی تو عام ہے لیکن پھر بھی یہ توقع ہرگز نہیں کی جاتی کہ لوگ مکمل طور پر بے لباس ہو کر سڑکوں پر گشت کرنے لگیں۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں البتہ گزشتہ روز ضرور ایک ایسا ہی منظر تھا، جس نے ہر کسی کو حیران و پریشان کر دیا۔

میل آن لائن کے مطابق شہر کی مرکزی شاہرہ اور کئی دیگر علاقوں میں درجنوں خواتین نے برہنہ حالت میں گشت کیا اورپرہجوم مقامات پر یہ خواتین برہنہ رقص بھی کرتی رہیں۔ دراصل یہ خواتین سالانہ ”باڈی اینڈ فریڈم فیسٹیول“ منا رہی تھیں، جس کا مقصد برہنگی کو فروغ دینا ہے۔یہ خواتین برہنگی کی پرچارک ہیں، جن کا نظریہ ہے کہ لباس جدید معاشرے کی بے فائدہ اور بے معنی ایجاد ہے جس کی انسان کو کوئی ضرورت نہیں۔ اس نظریے پر یقین رکھنے والے لوگ ”نیوڈسٹ“ کہلاتے ہیں۔ یہ برہنہ رہنے کو ترجیح دیتے ہیں اور دوسروں کو بھی ترغیب دیتے ہیں کہ لباس کی قید سے نجات حاصل کرلیں۔

گزشتہ روز زیورخ کی نیوڈسٹ کمیونٹی کی جانب سے برہنہ ریلیوں کا اہتمام کیا گیا جبکہ اس موقع پر خواتین نے ”فنکارانہ برہنگی“ کا مظاہرہ بھی کیا۔ان خواتین نے جگہ جگہ برہنہ رقص کیا، شاپنگ سنٹروں میں گئیں، ریستورانوں میں بیٹھے لوگوں سے بات چیت کی، اور شہر کی مرکزی شاہرا ہ پر کئی گھنٹے جسم کی برہنہ نمائش کرتے ہوئے گزارے۔ اس دوران لوگ ان کی تصاویر اور ویڈیوز بھی بناتے رہے لیکن انہوں نے کسی کو منع نہیں کیا، بلکہ ان کی حوصلہ افزائی کرتی رہیں۔

Facebook Comments HS