گردہ بیچ کر بوائے فرینڈ کے لیے گائے خریدنے والی لڑکی کے ساتھ دھوکا

14 اگین ویب سائٹ کے مطابق عید پر ہر کوئی اپنے پیاروں کو تحفہ دیتا ہے لیکن نارتھ ساﺅتھ یونیورسٹی ڈھاکہ کی 23 سالہ طالبہ تسلیمہ عالم نے اپنے بوائے فرینڈ کو عید کا تحفہ دینے کے لیے اپنا گردہ بیچ کر گائے خرید لی۔ تسلیمہ عالم کا تعلق نواکھلی سے ہے اور اس نے اپنا گردہ برڈم ہسپتال میں بیچا جس کی قیمت 2 لاکھ 20 ہزار روپے وصول ہوئی۔ تسلیمہ اپنے بوائے فرینڈ کو ہی شوہر بنانا چاہتی تھی اسی لیے اس نے سوچا کہ قربانی کی یہ گائے اس کے جہیز کاکام کرے گی لیکن بد طینت لڑکے کے دماغ میں کچھ اور ہی چل رہا تھا۔
تسلیمہ نے 2 لاکھ روپے کی گائے خریدی اور اسے پھولوں اور روشنیوںسے خوب سجایا اور اسے چھوڑنے کیلئے اپنے بوائے فرینڈ کے گھر پہنچ گئی لیکن جیسے ہی وہ وہاں پہنچی تو اسے معلوم ہوا کہ اس کے بوائے فرینڈ نے نہ صرف اپنی کزن کے ساتھ پیار کی پینگیں بڑھا رکھی ہیں بلکہ دونوں تمام حدیں بھی پار کرچکے ہیں، یہ خبر تسلیمہ پر بجلی بن کر گری اور وہ اپنی قسمت کا ماتم کرتی وہاں سے چلی گئی۔ 23 سالہ تسلیمہ عالم کا کہنا ہے کہ پیار اور جنگ میں سب جائز ہے۔

