سارا علی خان کی اپنے بھائی ابراہیم علی خان کے ساتھ مندر میں حاضری


اداکارہ نے بار بار کہا کہ یہ سب بند کردو۔ فوٹو: فائل

اداکارہ نے بار بار کہا کہ یہ سب بند کردو۔

بالی ووڈ میں چھوٹے نواب کی بیٹی سارا علی خان نے مندرکے باہران کی متعدد تصاویر لینے پرفوٹوگرافوں کو کھری کھری سنادیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ اورسیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان اپنے بھائی ابراہیم علی خان اور ماں امرتا سنگھ کے ساتھ پوجا کرنے اورغریب لوگوں میں سامان تقسیم کرنے گئیں جہاں ان کا فوٹوگرافروں نے پیچھا نہ چھوڑا۔

سارا علی خان نے جیسے ہی مندر کے باہرموجود لوگوں میں سامان تقسیم کرنا شروع کیا تو فوٹوگرافوں نے تصویریں لینا شروع کردیں جو انہیں ذرا بھی پسند نہ آیا اوران کی جانب سے منع کیا۔ اداکارہ کی جانب سے باربارمنع کرنے کے باوجود فوٹوگرافرباز نہ آئے جس پر اداکارہ برہم ہوگئیں اور باربار کہا کہ یہ سب بند کردو۔

Facebook Comments HS