دو ارب ڈالر میں ہونے والی شادی کا انجام؛ دلہن کا بوائے فرینڈ واپس آ گیا اور شوہر کا سٹیٹس نامعلوم


’ میں نے شادی تو صرف اس چیز کا بدلہ لینے کے لئے کی تھی ‘ نوجوان لڑکی کے باپ نے اُس کی شادی پر 50 کروڑ روپے لگا دیئے، لیکن یہ شادی کیوں کی تھی؟ بالآخر دلہن نے ایسا انکشاف کر دیا کہ آپ کے واقعی ہوش اُڑ جائیں گے

رواں سال کے آغاز میں برطانوی شہر لندن میں ایک ایسی شادی ہوئی جس کی شان و شوکت اور زرق برق نے ایک دنیا کو حیران کر کے رکھ دیا۔ یہ روسی لڑکی آئرین بیلینووا کی شادی تھی جس میں گانا گانے کے لئے خاص طور پر مشہور امریکی گلوکارہ ماریا کیری اور سرایلٹن جان آئے جنہیں 35 لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 55 کروڑ پاکستانی روپے) کی ادائیگی کی گئی۔ اس عالیشان شادی کے کل اخراجات 2 ارب ڈالر( تقریباً اڑھائی کھرب پاکستانی روپے) سے بھی زیادہ تھے، مگر آپ یہ جان کر حیرت زدہ رہ جائیں گے کہ آئرین کا کہنا ہے کہ اس نے یہ شادی محض اپنے سابق بوائے فرینڈ کا دل جلانے کے لئے کی تھی۔

میل آن لائن کے مطابق آئرین بیلینووا روس کی مشہور ارب پتی کاروباری شخصیت ویلری کوون کی پوتی ہے۔ جنوری کے مہینے میں اس کی شادی ڈینیل کینوی نامی نوجوان سے ہوئی۔ دلہن اور دولہا دونوں کی عمر 19 سال تھی۔ ساری دنیا سے اس شادی میں شرکت کے لئے مہمان آئے اور عالمی میڈیا میں اس کے چرچے ہوئے۔

روسی میڈیا کے مطابق آئرین کی شادی پر کل اخراجات تقریباً دو ارب ڈالر ہوئے تھے۔ یہ شادی لندن کے لینڈمارک ہوٹل میں منعقد ہوئی تھی جس میں دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ ماریا کیری اس تقریب میں گانے کے لئے امریکہ سے خصوصی طور پر آئیں۔ سر ایلٹن جان نے اپنا گانا خاص طور پر دلہن کے نام کیا۔ یہ مشہور گلوکار کسی بھی تقریب میں شرکت کیلئے 10لاکھ پاﺅنڈ سے کم نہیں لیتا۔

اس تمام تر ہنگامے کے بعد اب اچانک سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر آئرین کی ایک ویڈیو سامنے آ گئی ہے جس میں اپنی شادی کی حقیقت بتاتے ہوئے اس نے کہا ہے کہ میں نے شادی صرف اپنے سابقہ بوائے فرینڈ کا دل جلانے کے لئے کی تھی، اور میں بہت خوش ہوں کے وہ دوبارہ میرے پاس واپس آ گیا ہے۔ مگر خاوند کا کیا ہوا، اس بارے میں آئرین نے کچھ نہیں بتایا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).