تین بچوں کا باپ، میرا شوہر اب میری 21 سالہ کزن کے ساتھ ہے


” میں پانچ ماہ کی حاملہ تھی کہ ایک دن شوہر کا موبائل فون اٹھا کر دیکھا تو پیروں تلے زمین نکل گئی ، اس میں میری اپنی ۔۔۔“

26 سالہ ’شار لٹ میک ڈوگل‘ نامی خاتون جس کا تعلق انگلینڈ کے شہر ’وولور ہیمپٹن‘ سے ہے ،اس کا کہناہے کہ وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ اس کا شوہر اسے چھوڑ دے گا اور اس لڑکی کے ساتھ زندگی میں آگے بڑھ جائے گا جو کہ اس کی کزن تھی ۔ شارلٹ کا کہناتھا کہ میں پانچ ماہ کی حاملہ تھی مجھے اپنے شوہر پر کبھی شک نہیں ہوا لیکن اس کے دیر رات گھر سے جانے اور دیگر حرکتوں کی وجہ سے مجھے شک گزرا اور میں نے اس کا ٹیلیفون بل چیک کیا تو اس پر ایک نمبر پر مسلسل کالز اور میسج آ رہے تھے اور جب میںنے وہ نمبر اپنے موبائل پر ڈائل کیا تو وہ کیٹی کا نمبر تھا جو کہ میری کزن تھی اور مجھے بہن سے بھی زیادہ پیاری تھی ۔

غیر ملکی ویب سائٹ ” دی مرر “ کی رپورٹ کے مطابق شارلیٹ میک ڈوگل کا کہناتھا کہ کریگ میرا شوہر تھا لیکن وہ لڑکی میرا خون تھی ، میری کزن میر لیے بہن سے بھی زیادہ پیاری تھی ، وہ خود کو ہمارے درمیان لے آئی ، اس نے ایک ایسے شخص کو قائل کر لیا جس کی بیوی اور بچے بھی ہیں جبکہ ایک اور بچے کی بھی پیدائش ہونے جارہی ہے ۔میں اس طرح کی دھوکہ دہی کے بارے میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی اور میں کبھی بھی اسے معاف نہیں کروں گی ۔31 سالہ کریگ جو کہ تین بچوں کا باپ ہے ، اب وہ اپنی سابقہ بیوی کی کزن جس کا نام ” کیٹی کارٹ رائٹ “ ہے اور اس کی عمر محض 21 سال ہے ، کے ساتھ زندگی گزار رہاہے ۔

شارلیٹ کا کہناہے کہ وہ 10 سال سے ساتھ تھے ، ان کی اپنے شوہر سے پہلی ملاقات اس وقت ہوئی جب وہ محض 15 سال کی تھی اور یہ ملاقات ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ہوئی تھی ۔خاتون کا کہناتھا کہ ہمارے تعلق کو ابھی ایک سال ہی گزرا تھا جب ہماری پہلی بیٹی پیدا ہوئی اور جب وہ 10 ہفتوں کی ہوئی تو مجھے محسوس ہوا کہ میں دوبارہ حاملہ ہو گئی ہوں تاہم ہم نے 2012 میں شادی کر لی ۔

خاتون کا کہناتھا کہ ہمارے درمیان بہت سے اختلافات پیداہوئے لیکن ہم نے کم عمری میں سب پریشانیوں کا ایک ساتھ مقابلہ کیا جو کہ ہمیں مزید قریب لے آیا اور ہمارا رشتہ مزید مضبوط ہو گیا اس لیے مجھے یقین تھا کہ ہم ایک دوسرے کو کبھی نہیں چھوڑیں گے ۔ہماری بڑی بیٹی نو سال ، دوسری بیٹی پانچ سال کی ہے جبکہ میں گزشتہ سال پھر سے حامل ہو گئی تھی ۔

شارلٹ کا کہناتھا کہ کریگ جس طرح ایک دن کیٹی کو ڈھونڈتے ہوئے گھر آیا وہ حیران کن تھا لیکن مجھے ذرا بھی شک نہیں ہوا کیونکہ میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ ان دونوں کے درمیان کچھ ایسا چل رہا ہوگا ۔میری کزن کیٹی میرے شوہر کے ایک دوست کے ساتھ تعلق میں تھی اور کبھی کبھی ہمارے گھر بھی آتی تھی جس دوران وہ بچوں کو سنبھالتی تھی ۔خاتون کا کہناتھا کہ مجھے پہلی مرتبہ ایک شک اس وقت گزارا جب میں پانچ ماہ کی حاملہ تھی ، جس پر ہماری خوب بحث بھی ہو ئی جبکہ کریگ دیر رات کو کسی دوست سے ملنے کیلئے باہر جانا چاہتاتھا ۔

شارلٹ نے کہا کہ جب کریگ کافی دیر واپس نہیں آیا تو میں نے اس کے دوست کو فون کیا لیکن اس نے کہا کہ وہ تو اس سے ملا ہی نہیں ہے ، جب کریگ گھر آیا تو اس کے ہونٹوں پر کچھ لگا ہوا تھا جس سے مجھے شک ہو گیا کہ یہ کیٹی کا میک اپ ہے ۔کریگ نے مجھے بتایا کہ وہ کچھ روز کیلئے اپنے والدین کے پاس جانا چاہتاہے لیکن چند دن کے بعد میں نے شادی کی انگوٹھی کریگ کی گاڑی میں نیچے گری ہوئی دیکھی تو میں غصے سے پاگل ہو گئی کہ وہ اسے لے جانا بھی بھول گیا ۔تب مجھے احساس ہو گیا کہ کریگ کی زندگی میں کوئی اور لڑکی آ چکی ہے تاہم میرا شوہر مسلسل انکار کر تار ہا ۔

شارلٹ نے کہا کہ مجھے کریگ کی وضاحتوں سے تسلی نہیں ہوئی اس لیے میں نے اس کے ٹیلیفون کے بل چیک کیے اور میں نے غور کیا کہ ایک ایسا نمبر ہے جس سے مسلسل کالز آرہی ہیں اور جارہی ہیں جبکہ اس نمبر سے بہت سارے میسج بھی آ رہے ہیں ۔شارلٹ نے کہا کہ وہ نمبر میں نے اپنے موبائل فون پر ڈائل کر کے چیک کیا تو سکرین پر میری کزن کیٹی کانام آیا جسے دیکھ کر میرے ہوش ہی اڑ گئے ۔ کیٹی میرے شوہر کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتی تھی ، صبح سے لے کر رات دیر تک ان کے درمیان پیغامات کا تبادلہ ہوتا تھا ۔

شارلٹ کا کہناتھا کہ میں اپنی کزن کیٹی کے پاس گئی اور اس سے کہا کہ مجھے اپنا موبائل فون دینا زرا اور جب میں نے موبائل فون چیک کیا تو اس میں میسجز کی بھر مار تھی جنہیں پڑھ کر میں شدید پریشان ہو گئی ، میں نے کیٹی کو بتایا کہ میں نے تمہارے اور کریگ کے درمیان بھیجے گئے میسجز پڑھ لیے ہیں جس پر اس نے مجھ سے موبائل فون واپس چھیننے کیلئے لڑائی کی لیکن اس وقت تک میں بہت زیادہ پیغاما ت پڑھ چکی تھی جو کہ میرے لیے کافی تھے ۔ ان پیغامات میں ات کے کھانے کیلئے شکریہ ادا کیا گیا تھا اور ہوٹلوں کے نام بھی شامل تھے جہاں وہ ایک ساتھ وقت گزارتے رہے تھے ۔شارلٹ کا کہناتھا کہ میں نے اپنی کزن سے کہا کہ وہ اب میرے لیے مر چکی ہے اور پھر کریگ کو ٹیلیفون کر کے سچائی بتانے کا کہا تو پھر اس نے اعتراف کیا وہ کیٹی کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کیے ہوئے ہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).