کنگنا رناوت سکینڈل 2: دیشا پٹانی بھی نامناسب رویے کی بنا پر ہرتھیک روشن کے ساتھ باغی 2 سے الگ ہو گئیں


نامور بالی ووڈ اداکار ہرتھیک روشن کا کنگنا رناوت کے بعد اداکارہ دیشا پٹانی کے ساتھ ایک اور سکینڈل سامنے آگیا۔ اداکار ہرتھیک روشن ابھی ایک تنازع سے باہر نکلے ہی تھے کہ ایک اور تنازع کا شکار ہو گئے۔

بھارتی میڈیا میں افواہیں گردش کررہی ہیں کہ ہرتھیک روشن اور فلم باغی2 کی مرکزی اداکارہ دیشا پٹانی یش راج بینر تلے بننے والی فلم میں ایک ساتھ کام کر رہے تھے جہاں ہرتھیک نے اداکارہ دیشا پٹانی کے ساتھ فلم کے سیٹ پر نزدیکیاں بڑھانے کی کوشش کی۔ ہرتھیک روشن کے نامناسب رویے کے باعث دیشا نے فلم سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ دیشا پٹانی نے میڈیا میں گردش کرنے والی ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہرتھیک روشن بہت ہی باوقار اورخوش رہنے والے انسان ہیں۔ دوسری جانب ہرتھیک روشن نے ان کے خلاف افواہیں پھیلانے والے صحافی کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا ہے کہ آپ جم جوائن کرلیں تاکہ ورزش کرنے سے آپ کے دماغ میں موجود کچرا صاف ہو جائے۔

Facebook Comments HS