حسنی مبارک کی اپنی بیٹی کے ہمراہ تازہ تصویر نے لوگوں کو حیران کر دیا


مصر کے سابق صدر حسنی مبارک نے سوشل میڈیا پر اپنی تازہ ترین تصویر جاری کی ہے۔ مصر پر 1981ء سے 2011 تک حکومت کرنے والے سابق فوجی حکمران اس تصویر میں اپنی بیٹی کے ہمراہ دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس تصویر میں مبارک پر واضح طور پر بڑھاپے اور عمر رسیدہ ہونے کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں۔

تصویر میں 90 سالہ سابق صدر کے چہرے پر جھرّیوں اور سر میں سفید بالوں کے علاوہ وزن میں اضافہ بھی نوٹ کیا گیا ہے۔ حسنی مبارک 4 مئی 1928ء کو پیدا ہوئے۔ وہ "انقلاب جنوری” کے نتیجے میں فروری 2011ء میں اقتدار سے سبک دوش ہو گئے تھے۔

مصر کے سابق صدر انقلاب کے دوران مظاہرین کی ہلاکت کے مقدمے سے بری ہونے کے بعد پہلی مرتبہ دو برس قبل اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک سیاحتی مقام پر نمودار ہوئے تھے۔ اُس وقت حسنی مبارک کے چہرے پر مسکراہٹ اور صحت اچھی نظر آ رہی تھی۔

Facebook Comments HS