مالدیپ کے ساحلوں پر چھٹیاں مناتی سیف علی خان فیملی اور کرینہ کپور کا مختصر لباس


بھارتی سپر سٹار کرینہ کپور اور اْن کے شوہر سیف علی خان آج کل مالدیپ کے خوبصورت ساحلوں پر اپنی فیملی کے ہمراہ چھٹیاں منا رہے ہیں۔ اپنے پرستاروں کو اپ ڈیٹ رکھنے کیلئے سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان باقاعدگی سے تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہی ہیں۔

اتفاق سے اس دوران وہ کچھ ایسی تصاویر بھی شیئر کر بیٹھی ہیں کہ جنہیں دیکھتے ہی لوگ ہاتھ دھو کر ان کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔ ان تصاویر میں کرینہ اور سوہا انتہائی مختصر لباس میں دکھائی دیتی ہیں جس پر لوگ انہیں سخت برا بھلا کہہ رہے ہیں۔