جب فیس بک نے 32 سالہ فلپائنی ملازمہ کا راز فاش کر دیا


عرب شہری نے فیس بُک پر اپنی ملازمہ کی تصاویر دیکھی تو ہوش اُڑ گئے ، کیونکہ وہ تو اس کے گھر میں ۔۔۔۔ ایسا شرمناک ترین انکشاف کہ لوگ ملازموں سے ہی گھبرانے لگیں

خلیج ٹائمز کے مطابق 32سالہ فلپائنی خاتون کفیل کے گھر میں خادمہ کے فرائض سر انجام دیتی تھی جبکہ اُس کا آشنا 30سالہ بھارتی نوجوان اُسی کفیل کے ڈرائیور کے طور پر کام کر رہا تھا۔ کفیل 74 سالہ ریٹائرڈ فوجی افسر ہے جس کے پاس فلپائنی خادمہ چھ سال سے کام کر رہی تھی۔ یہ معاملہ کیسے سامنے آیا، اس کے بارے میں کفیل نے بتایا کہ ’’مجھے پتہ چلا تھا کہ میری ملازمہ نے سوشل میڈیا پر کسی نوجوان کے ساتھ اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں ۔ جب میں نے یہ تصاویر دیکھیں تو مجھے حیرانی ہوئی کہ یہ میرے گھر کے اندرونی حصے میں بنائی گئی تھیں۔ میں ہر جمعہ کے روز اپنی فیملی کے ساتھ چھٹی منانے کیلئے راس الخیمہ چلا جاتا ہوں اور ایسے میں میرا گھر ملازمہ کے حوالے ہوتا تھا۔ میں نے معاملے کی حقیقت جاننے کیلئے گھر میں خفیہ کیمرہ لگا دیا۔ جب میں نے اس کی ریکارڈنگ دیکھی تو معلوم ہوا کہ میری عدم موجودگی میں ملازمہ میرے بھارتی ڈرائیور کو گھر کے اندرونی حصے میں لے جاتی تھی۔ میرے ڈرائیور کا کمرہ بنگلے سے باہر واقع ہے اور اسے اندر آنے کی اجازت نہیں ہے لیکن میری ملازمہ اسے اپنے ساتھ اندر لاتی تھی وہ وہاں جو کچھ کرتے تھے وہ بھی میں دیکھ سکتا تھا۔ یہ حقائق سامنے آنے کے بعد جب میں نے ملازمہ سے پوچھ گچھ کی تو اس نے اعتراف کر لیا کہ بھارتی ڈرائیور کو وہ بنگلے کے اندر لاتی ہے اور اس کے ساتھ غیر مناسب تعلقات بھی استوار کر رکھے ہیں۔ میں نے ان دونوں کے خلاف القصیص پولیس اسٹیشن کو درخواست دی تھی جس کے نتیجے انہیں گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔‘‘

Facebook Comments HS