چینی نوجوان مچھلی کی دم کے ہاتھوں شدید اذیت کا شکار کیسے ہوا؟


سمندر میں نہاتا آدمی باہر نکلا تو اس کے مردانہ عضو پر کیا چیز موجود تھی؟ دیکھ کر ہی لوگوں کی چیخیں نکل گئیں ، جان کر مردوں کو سمندر سے ہی ڈر لگنے لگے

چین کے ایک ساحل پر تیراکی کا مزہ لیتے نوجوان پر اچانک ایک ایسی افتاد نازل ہو گئی کہ جس کی مثال آج تک نہ کسی نے دیکھی نا سُنی۔ اس بدقسمت نوجوان کے جسم کے نازک حصے کو ایک سٹنگ رے مچھلی نے نشانہ بنایا، کچھ ایسے کہ مچھلی کی نوکیلی دُم نوجوان کے جسم کے نازک حصے میں پیوست ہو کر رہ گئی۔

دی مرر کے مطابق تمام کوشش کے باوجود نوجوان مچھلی کی نوکیلی دُم کو اپنے جسم سے نکالنے میں ناکام ہوگیا۔ اس دوران ساحل پر موجود لوگوں نے ایمرجنسی سروس کو کال کی، جن کے آنے تک نوجوان مچھلی سمیت ساحل پر اُلٹا لیٹا رہا اور درد سے کراہتا رہا۔ جب ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے تو نوجوان درد کی شدت سے بے حال ہو رہا تھا۔

موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مچھلی کی دم اب بھی اس کے جسم کے نازک حصے سے منسلک تھی۔ ریسکیو اہلکاروں نے بصد مشکل نوجوان کے جسم کے نازک حصے سے مچھلی کی نوکیلی دم کو نکالا اور تب کہیں جا کر اُس کی جان میں جان آئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ یکم ستمبر کے روز پیش آیا تھا اور بدقسمتی کا نشانہ بننے والا نوجوان کسی دوسرے علاقے سے بطور سیاح یہاں آیا تھا۔

Facebook Comments HS