لوگوں کے گھروں میں برہنہ گھسنے والے آدمی کی گرفتاری


رات کو برہنہ ہو کر لوگوں کے گھروں میں داخل ہونے کا شوقین گرفتار ، اندر جا کر خواتین کے ساتھ کیا کرتا تھا؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا 

بھارتی دارلحکومت کے پوش علاقے میں گزشتہ تین ماہ سے ایک ننگے بدمعاش نے دہشت پھیلا رکھی تھی مگر پولیس کا کہناہے کہ بالآخر اس بدبخت کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ برہنہ حالت میں گھروں میں گھس کر اندر سوئی ہوئی خواتین کو دیکھنا اس شیطان کا شوق تھا، جس کی تکمیل کے لئے وہ اب تک درجنوں گھروں میں گھس چکا تھا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق شہر کے پوش علاقے ادوال پالکر ہرائزن ، ڈونا پالامیں ایک ننگے شخص کے رات کے وقت گھروں میں گھس کر سوئی ہوئی خواتین کو دیکھنے کے متعدد واقعات سامنے آ چکے تھے۔ یہ واقعات گزشتہ تین ماہ سے پیش آرہے تھے اور پولیس کے پاس درجنوں شکایات موصول ہو چکی تھیں۔

متعدد خواتین نے اپنی شکایات میں بتایا تھا کہ وہ صبح اُٹھیں تو اپنے کمرے کے دروازے یا کھڑکی کو کھلا ہوا پایا۔ بعض گھروں میں لگے سی سی تی وی کیمروں کی ریکارڈنگ سے معلوم ہوا کہ گھر میں رات کے پچھلے پہر ایک برہنہ آدمی داخل ہوا تھا، جس نے کسی آلے کی مدد سے یا تو کمرے کا دروازہ کھولا یا کھڑکی کے راستے اندر داخل ہوا، اور پھر کچھ دیر اندر سوئی ہوئی خواتین کو دیکھنے کے بعد اُسی راستے سے واپس باہر نکل گیا۔

سی سی ٹی وی ریکارڈنگ سے پتا چلا کہ یہ شخص بہت دبلا پتلا تھا ، درمیانے قد کا تھا، اور غالباً اس کی رنگت سیاہی مائل تھی۔ متاثرہ گھروں کے فرش پر اور دروازوں کے ہینڈلز پر لگے تیل کے نشانات سے یہ بھی پتا چلا کہ شیطان صفت شخص اپنے جسم پر تیل مل کر گھروں میں داخل ہوتا تھا۔ عام طور پر یہ اپنی شیطانی واردات رات 3 سے 4بجے کے درمیان کرتا تھا اور بعض گھروں سے اُس نے خواتین کے زیر جامے بھی چوری کئے تھے۔ پولیس اس عجیب و غریب معاملے کی مزید تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).