یہ خوبصورت خاتون کون ہیں؟


کیا آپ جانتے ہیں یہ کونسی معروف ترین شخصیت ہے ؟ جواب جان کر آپ کا منہ بھی کھلا کا کھلا رہ جائے گا

پاکستان کی عید قربان پر ریلیز ہونے والی فلم ” جوانی پھر نہیں آنی 2 “ نے شاندار کامیابی سمیٹی ہے اور اب تک 47 کروڑ سے زائد کا کاروبار کر کے پچھلے ریکارڈ دھڑا دھڑ توڑ دیئے ہیں تاہم اس فلم میں پوری ٹیم نے اپنی محنت سے اس فلم کو بہترین کامیابی سے ہمکنارکیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق جوانی پھر نہیں آنی اور اس کے سیکوئل میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے ” احمد علی بٹ “ نے اس کی کامیابی میں نہایت ہی اہم رول نبھایاہے ، وہ پاکستان کے مایہ ناز اداکار اور کامیڈین ہیں جنہیں پوری دنیا میں شہرت حاصل ہے اور ان کی صلاحیتوں سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتاہے ۔

احمد علی بٹ نے خواتین کے لباس میں ملبوس ایک انتہائی خوبصورت چہرے اور کاجل سے بھری آنکھوں والی پرکشش خاتون کی تصویر جاری کی جسے دیکھ کر ہر کوئی ان کا تعارف جاننے کیلئے بے تاب نظر آیا تاہم کوئی بھی اسے پہنچاننے میں کامیاب نہیں ہوا ۔ لیکن آپ کو جان کر بہت زیادہ حیرت ہو گی کہ یہ کوئی اور نہیں بلکہ ” احمد علی بٹ “ ہی ہیں ۔میک اپ آرٹسٹ نے احمد علی بٹ کو ایسا میک اوور دیا کہ کوئی انہیں پہنچاننے میں کامیاب نہیں ہوا ۔

فلم کی کامیابی کے بعد اب احمد علی بٹ اپنے مستقبل کے پراجیکٹس میں مصروف ہو گئے ہیں اور وہ اسی حوالے سے دبئی میں شوٹنگ کر رہے ہیں تاہم اب یہ واضح نہیں ہو سکاہے کہ وہ کسی فلم میں اداکاری کیلئے موجود ہیں یا پھر وہ کوئی ڈرامہ کر رہے ہیں لیکن اس دوران انہوں نے انسٹا گرام پر ایک انتہائی دلچسپ تصویر شیئر کر دی ہے جس نے انٹر نیٹ صارفین کو حیرانگی میں مبتلا کر کے رکھ دیاہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).