وزیراعظم ہائوس کی بھینسیں بھی فروخت کی جائیں گی


’’وزیراعظم ہائوس کی بھینسیں بھی فروخت کی جائینگی‘‘

پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہائوس میں موجود 8بھینسیں بھی فروخت کی جائیں گی۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اضافی گاڑیوں کی نیلامی کے بعد 4 ہیلی کاپٹر بھی نیلام کریں گے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر مزید لکھا کہ نیلام کیے جانے والےیہ 4ہیلی کاپٹر کسی کے زیر استعمال نہیں جو کہ کیبنٹ ڈویژن کے پاس موجودہیں۔

Naeem ul Haque@naeemul_haque

After the surplus car auction , 4 surplus helicopters will be sold which are lying unused with the cabinet division. Plus , now listen to this, 8 buffaloes which Nawaz kept at the PM house for his gastronomic requirements. So all potential buyers please get ready.

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہائوس میں موجود 8 بھینسیں بھی فروخت کی جائیں گی۔

واضح رہے عمران خان نے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ وہ ایوانِ وزیر اعظم کی 88 لگژری گاڑیوں کو نیلام کر دیں گے، تاہم اشتہار میں 59 گاڑیاں ہی ایسی ہیں جنھیں لگژری گاڑیاں قرار دیا جا سکتا ہے جبکہ ان میں کئی بہت پرانی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کفایت شعاری کی مہم کے آغاز کے طور لگژری گاڑیوں کے نیلامی کا اعلان کیا گیا تھا۔

Facebook Comments HS