نوجوان لڑکی کے بالوں کا یہ حال کیسے ہوا؟

مغربی ممالک میں نائٹ کلب اور ان نائٹ کلبوں میں ہونے والے جھگڑے زندگی کا حصہ سمجھے جاتے ہیں۔ عموماً یہ جھگڑے معمولی نوعیت کے ہی ہوتے ہیں مگر گزشتہ دنوں برطانوی شہر نورتھمبرلینڈ کے ایک نائٹ کلب میں خواتین کے درمیان ایک ایسا خوفناک جھگڑا ہو گیا کہ جس کی تفصیلات سن کر انسان کانپ اٹھتا ہے۔
میل آن لائن کے مطابق اس واقعے میں متعدد خواتین نے مل کر ہولی لوئی براﺅن نامی لڑکی کو ایسے بھیانک تشدد کا نشانہ بنایا گیا کہ اُن کی تصاویر دیکھ کر ہی انٹرنیٹ میڈیا صارفین کے ہوش اُڑ گئے ہیں۔ ہولی نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُن کے سر سے بالوں کا ایک بڑا حصہ غائب ہے، بلکہ وہ تقریباً گنجی ہو چکی ہیں۔ آپ یہ جان کر یقین نہیں کر پائیں گے کہ اُن پر حملہ کرنے والی خواتین نے غیر معمولی سفاکیت کا مظاہر کرتے ہوئے اُن کے بال کھینچ کر اُن کے سر کی جلد سے علیحدہ کر دئیے۔ صرف یہی نہیں بلکہ اُن کی آنکھوں کو بھی بُری طرح نوچ ڈالا، جس کے باعث انہیں خدشہ لاحق ہے کہ وہ مستقل طور پر بصارت سے محروم ہو سکتی ہیں۔
ہولی کا کہناہے کہ ”یہ خوفناک واقعہ ہفتے کے شب پیش آیا۔ میرے سامنے ایک خاتون رقص کر رہی تھی اور بار بار میرے ساتھ ٹکرا رہی تھی۔ جب میں اُسے منع کیا اور ایک موقع پر پکڑ کر خود سے دور کیا تو وہ مجھ پر چلانے لگی۔ اس کی سہیلیاں بھی میرے گرد جمع ہو گئیں اور اُن سب نے مل کر میرے اُوپر حملہ کر دیا۔ وہ مجھے بُری طرح پیٹ رہی تھیں اور مجھے نیچے گرا کر گھونسوں اور لاتوں سے مجھے مار رہی تھیں۔ انہوں نے میرے بال کھینچنے شروع کر دئیے، حتٰی کہ میرے سر سے بال علیحدہ ہونے لگے۔ انہوں نے میرے بال اکھاڑ اکھاڑ کا مجھے تقریباً گنجی کر دیا۔ وہ کہہ رہی تھیں ’اس کی آنکھیں نکال دو‘ اور پھر انہوں میری آنکھیں بھی بری طرح نوچیں۔ مجھے لگ رہا تھا کہ میری موت ہونے والی ہے۔“
ہولی اس لرزہ خیز تشدد کے دوران ہی بے ہوش ہو گئی تھیں اور سی سی ٹی وی ویڈیو سے پتہ چلا ہے کہ ان پر یہ حملہ تقریباً 25 منٹ تک جاری رہا۔ حملہ آور خواتین نے یقیناً انہیں مردہ سمجھ کر ہی چھوڑا تھا، مگر خوش قسمتی سے وہ زندہ بچ گئیں مگر تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔






