فیس بک کا وہ گروپ جہاں لڑکیاں خود اپنی قابل اعتراض تصاویر ڈالتی ہیں

جنسی بے راہ روی کی کئی طرح کی شکلوں سے آپ آگاہ ہوں گے لیکن سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر پہلی بار ایک اےسے گروپ کا انکشاف سامنے آیا ہے جس میں شامل خواتین برہنہ ہو کر اپنے جسم کو رنگ برنگی بتیوں سے مزین کرتی ہیں اور یہ تصاویر گروپ میں پوسٹ کرتی ہیں۔
خاتون صحافی کیٹی ٹمز نے اس گروپ کا سراغ لگایا ہے اور اس پر کچھ تحقیق کی ہے۔ انہوں نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ”پہلے تو میں یہ واضح کردوں کہ میں اس گروپ کی سنجیدہ رکن نہیں ہوں کیونکہ میں نے صرف تحقیقاتی مقصد کے لئے اس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ یہ ایک خفیہ گروپ ہے جس میں شامل خواتین بتیوں کے ساتھ اپنی تصاویر پوسٹ کرتی ہیں۔ ان میں ہر طرح کی تصاویر ہوتی ہیں، لیکن اکثر جنسی نوعیت کی برہنہ تصاویر ہوتی ہیں۔ ان سب میں مشترک بات یہ ہے کہ یہ رنگ برنگی لائٹوں کے ساتھ اپنی تصاویر پوسٹ کرتی ہیں۔ گروپ پر تصویر پوسٹ کرنے کی بنیادی شرط یہ ہے کہ آپ جیسی بھی تصویر پوسٹ کریں لیکن اس میں کم از کم ایک لائٹ نظر آنا ضروری ہے۔“
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ خفیہ گروپ ہونے کے باوجود اس کے ارکان کی تعداد 20ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔ ہر کوئی اس کا حصہ نہیں بن سکتا، یعنی پہلے سے موجود کسی رکن کی جانب سے دعوت ملنے پر ہی کوئی نیا رکن اس میں شامل ہو سکتا ہے، اس کے باوجود ارکان کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔



