لڑکیاں دوران گفتگو کس چیز سے سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں؟


’اگر مرد کسی لڑکی کو متاثرکرنا چاہتے ہیں تو ان سے بات کرتے وقت اپنی۔۔۔‘ سائنسدانوں نے مردوں کو سب سے آسان طریقہ بتادیا

 بعض لوگ دھیما اور آہستہ بولنے کے عادی ہوتے ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں گفتگو کرنے کی رفتار اور محبت کی تلاش میں ایسے تعلق کا انکشاف کر دیا ہے کہ آہستہ بولنے والے افراد پریشان ہو جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق فرانس کی یونیورسٹی آف مونٹ پیلیئر کے سائنسدانوں نے بتا یا ہے کہ جو مرد تیز بولتے ہیں وہ بہت جلد لڑکی کے دل میں جگہ بنا لیتے ہیں اور اس کی محبت کے حقدار بن جاتے ہیں۔ آہستہ بولنے والے مردوں کے محبت پانے کے امکانات تیز بولنے والوں کی نسبت 50فیصد تک کم ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 124مردو خواتین کو ایک گیم کھیلنے کو کہا، جس میں انہیں لڑکیوں کو اپنی محبت میں پھنسانا تھا۔ نتائج میں تیز بولنے والے افراد نے جس عرصے میں 4لڑکیوں کے دل میں جگہ بنائی اس عرصے میں آہستہ بولنے والے افراد صرف 2لڑکیوں کو ہی اپنی محبت کا یقین دلا سکے اور ان کی محبت حاصل کر سکے۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ الیگزینڈر سوئیر کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں جو مرد محبت حاصل کرنے میں سب سے بہترقرار پائے وہ اوسطاً6.47سیلیبل (Syllables)فی سیکنڈ بولتے تھے۔ اس کے برعکس جن مردوں نے سب سے کم کارکردگی دکھائی وہ فی سیکنڈ 4.87سیلیبل بولنے والے تھے۔ چنانچہ جو مرد محبت کی تلاش میں ہیں انہیں چاہیے کہ اپنے بولنے کی رفتار بڑھانے کی کوشش کریں۔ خواتین کے معاملے میں ہماری تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ بات کرتے ہوئے جن خواتین کی سانس کی آواز زیادہ ہو وہ دوسری خواتین کی نسبت زیادہ مردوں کو لبھانے میں کامیاب ہوتی ہیں۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).