برائے مہربانی مجھے اعمال کا درس نہ دیں کیونکہ مجھے اس کی قطعی ضرورت نہیں ہے


’ یہ پیار نہیں ہے بلکہ ۔۔۔ ‘ اداکارہ آمنہ الیاس نے بچے کے ہونٹوں پر بوسہ لیتے ہوئے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی تو ہنگامہ برپا ہو گیا ، ایسی بات سننے کو مل گئی کہ اداکارہ غصے سے آگ بگولہ ہو گئیں

 

بچے سبھی پیارے ہوتے ہیں لیکن اگران سے خون کا رشتہ ہو تو ان پر اور زیادہ پیار آتا ہے، انسان اپنے بچوں سے پیار کے اظہار کے لیے مختلف طریقے اپناتا ہے ۔ بعض والدین بچوں کے گال چومتے ہیں تو کوئی ہاتھوں اور پیروں پر بوسہ دیتا ہے لیکن بعض خواتین بچوں کے ہونٹوں پر بھی پیار دیتی ہیں۔ اس میں مضائقہ تو کوئی نہیں ہے لیکن بچہ شیر خوار ہو تو اس عمل سے اس کی رال بھی بہنے لگتی ہے اس لیے گھر کی بڑی بوڑھیاں ایسا کرنے سے منع کرتی ہیں۔ خیر یہ تو ہوئی دادی اماں کی بات جس کے بعد ہم کریں گے اداکارہ آمنہ الیاس کی بات۔

اداکارہ آمنہ الیاس کی جانب سے اپنے انسٹاگرام پر ایک بچے کے ہونٹوں پر بوسہ دینے کی یہ تصویر شیئر کی گئی تو پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور طرح طرح کی باتیں سنائیں۔ جب تنقید حد سے بڑھ گئی تو آمنہ الیاس سے رہا نہ گیا اور خود ہی لوگوں کوشٹ اپ کال دے دی جبکہ ایک شخص سے تو ان کی اچھی خاصی بحث بھی ہوئی۔

محمد علی خان نے آمنہ الیاس کی اس تصویر پر اعتراض اٹھایا اور کہا ’ یہ پیار نہیں ہے بلکہ آپ اسے غلط چیزسکھا رہی ہیں‘۔

لوگوں کی جانب سے کڑی تنقید کے بعد آمنہ الیاس بھی میدان میں آگئیں اور شٹ اپ کال دے دی۔ انہوں نے محمد علی خان سمیت تمام لوگوں کو مخاطب کرکے کہا ’ میں چاہتی ہوں کہ آپ سب لوگ اپنی بکواس بند رکھیں اور اپنی بیمار ذہنیت کو خود تک محدود رکھیں، میں اپنے بچوں کے ساتھ پیار کا اظہار کرتی رہوں گی خواہ اس کیلئے کچھ بھی طریقہ اپناﺅں، مجھے آپ کی گھٹیا رہنمائی کی ضرورت نہیں ہے، بس بہت ہوگیا، اپنا گند خود تک رکھو‘۔

آمنہ الیاس کی جانب سے غصے کے اظہار کے بعد گلوکارہ زوئی وکاجی نے انہیں منفی کمنٹس پر دھیان نہ دینے کی نصیحت کی جس پر ماڈل گرل نے گلوکارہ کا شکریہ ادا کیا۔

ماڈل گرل کی جانب سے غصے کے اظہار پر محمد علی خان نے کہا ’ بی بی تپنے کی بجائے اپنے اعمال کی طرف دھیان دیجیے، اگر ایسا نہیں کرسکتیں تو بچوں کو سیدھا راستہ دکھائیں اور اسلام کی تعلیمات سکھائیں‘۔

آمنہ الیاس نے انہیں کہا ’ برائے مہربانی مجھے اعمال کا درس نہ دیں کیونکہ مجھے اس کی قطعی ضرورت نہیں ہے‘۔

اداکارہ کی جانب سے نصیحت قبول نہ کیے جانے پر محمد علی خان نے کہا ’ میں شوبز سے وابستہ لوگوں کو اچھی طرح جانتا ہوں، ان لوگوں کیلئے کوئی بھی اچھا کام یا مذہبی چیز کوئی معنی نہیں رکھتی‘۔

Facebook Comments HS