اٹلی کے فیشن شو میں 3 چھاتیوں والی ماڈلز کی کیٹ واک
گزشتہ دنوں اٹلی کے شہر میلان میں ایک ایسا انوکھا فیشن شو ہوا جس میں شریک ماڈلز کو دیکھ کر لوگ سراپا حیرت بن گئے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ’میلان فیشن شو‘ میں جیسے ہی ماڈلز ریمپ پر آئیں تو پہلے تو حاضرین ان کے حسن سے حسبِ سابق متاثر ہوئے لیکن جلد ہی انہوں نے ایک حیران کن تبدیلی محسوس کی۔ ”یہ کیا؟ ان تمام ماڈلز کی تو دو کی بجائے تین تین چھاتیاں ہیں؟“
میلان فیشن شو میں شریک تمام ماڈلز کی تین تین چھاتیاں تھیں، جنہیں دیکھ کر لوگوں کو 1980ء کی دہائی کی فلم ’ٹوٹل ری کال‘ یاد آ گئی جس میں آرنلڈ شیوارزنیگر کے مدمقابل ہیروئن کی تین چھاتیاں تھیں۔ اس فیشن شو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی تو وہاں بھی ہلچل مچ گئی
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ میلان فیشن شو میں اس طرح کے انوکھے تجربے اس سے پہلے بھی کیے جاتے رہتے ہیں۔ قبل ازیں ایک شو میں ماڈلز نے ریمپ پر واک کرتے ہوئے اپنی ہی شکل کا ایک مصنوعی چہرہ ہاتھ میں اٹھا رکھا تھا۔ وہ ہو بہو ان ماڈلز کے جیسا تھا اور لگ رہا تھا جیسے ماڈلز کا ایک چہرہ تو ان کے گردن پر لگا ہوا ہے اور دوسرا انہوں نے ہاتھ میں اٹھا رکھا ہے۔


