رشتے کروانے والی پاکستانی خاتون غیر شادی شدہ لڑکیوں کی تصاویر کے ساتھ کیا کرتی ہیں؟


’یہ رشتہ کروانے والی آنٹی کنواری لڑکیوں کی تصاویر لیتی ہیں اور انہیں واٹس ایپ پر۔۔۔‘ پاکستانی لڑکی نے رشتہ کروانے والی خاتون کی انتہائی شرمناک حرکت بے نقاب کردی

 

کسی شادی کی تقریب ہو، کوئی مذہبی تہوار ہو، قرآن خوانی ہو یا میلاد، رشتہ کروانے والی آنٹیاں ہر جگہ اور ہر موقع پر اپنا کام جاری رکھتی ہیں۔ آج کل تو ان آنٹیوں نے رشتے کروا کے کافی مال بھی بنانا شروع کردیا ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ ان کے کاروبار میں کچھ غیر اخلاقی عناصر بھی داخل ہوگئے ہیں۔ ایک ایسی ہی رشتہ کروانے والی آنٹی کے متعلق ایک نوجوان لڑکی نے تشویشناک انکشاف کیا ہے کہ وہ رشتہ کروانے کے لئے لڑکیوں کی تصاویر حاصل کرتی ہے اور پھر یہ تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیتی ہے۔

ویب سائٹ Parhlo سے بات کرتے ہوئے بتایا اس لڑکی نے بتایا کہ ”ارجنٹ رشتہ“ کے نام سے پیج چلانے والی یہ خاتون اب اپنے پاس آنے والی لڑکیوں کی تصاویر کو اپنے واٹس ایپ سٹیٹس کے طور پر بھی اپ لوڈ کررہی ہے۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ جب اس نے رشتہ آنٹی سے شکایت کی اور کہا کہ وہ اس کی اپ لوڈ کی گئی تصویر کو ڈیلیٹ کرے تو اس نے بالکل نظر انداز کردیا بلکہ بدتمیزی کے ساتھ پیش آئی۔

لڑکی نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں والدین اور نوجوان لڑکیوں کو خبردار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”جو بھی میری پوسٹ پڑھ رہا ہے میں اس سے درخواست کرتی ہوں کہ ’ارجنٹ رشتہ‘ پیج کی رپورٹ کرے۔ اس عورت کو ذرا برابر کوئی شرم نہیں ہے۔ پہلے تو پروفائل پیج پر پوسٹ کرکے کمنٹ ڈس ایبل نہیں کرتی، ہر کوئی ایرا غیرا گھٹیا سے گھٹیا کمنٹ کرسکتا ہے۔ شکایات کو سنجیدگی سے نہیں لیتی، کہتی ہیں آپ کمنٹ نا دیکھیں۔ میرے والد سے 20 ہزار لئے رجسٹرڈ کرنے کے کیونکہ میں برطانوی شہری ہوں۔ ان سے کئی بار ہم نے شکایت کی ہے کہ میرا پروفائل ہٹادیں اپنے ریکارڈ سے لیکن وہ نہیں کرتی۔ اب حد کردی ہے، اس نے تصاویر واٹس ایپ پروفائل پر اپ لوڈ کرنا شروع کردی ہیں، جیسا کسی بکرا منڈی سے اپنی پسند کا بکرا لینے لوگ آئے ہوں۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).