ائیرہوسٹس بیوی کی ڈائری میں ایسا کیا تھا جو کئی پائلٹوں کو مروا گیا؟


آدمی کو اپنی ائیرہوسٹس بیوی کی ڈائری مل گئی، کھول کر دیکھی تو اس میں کیا شرمناک ترین بات لکھی ہوئی تھی؟ پڑھ کر زندگی کا سب سے زوردار جھٹکا لگ گیا، اس کی بیوی دراصل دوران سفر اپنے۔۔۔

 نیدرلینڈ میں ایک آدمی کو اپنی ایئرہوسٹس بیوی کی ڈائری مل گئی۔ اس نے کھول کر دیکھی تو اس میں ایسی شرمناک معلومات درج تھیں کہ اس شخص کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس نیدرلینڈ کی ٹرانسیویا ایئرلائنز کے ساتھ کام کرنے والی اس ایئرہوسٹس نے اپنے کمپیوٹر میں ایک ڈائری مرتب کر رکھی تھی جس میں وہ اپنے روزمرہ کے معمولات اور واقعات درج کرتی تھی۔ اس میں اس نے دوران سفر پائلٹوں اور عملے کے دیگر مردوں کے ساتھ جنسی تعلق استوار کرنے کے واقعات بھی لکھ رکھے تھے۔

وہ شخص بیوی کی ڈائری میں یہ واقعات پڑھ کر شدید غضبناک ہو گیا اور ڈائری کے وہ حصے، جن میں اس کی بیوی کے ناجائز تعلقات درج تھے، میڈیا کے حوالے کر دیئے۔ خاتون بھی اس شخص کے خلاف عدالت چلی گئی اور اس کے خلاف دعویٰ دائر کر دیا اور ٹرانسیویا ایئرلائنز کے ایک پائلٹ نے بھی اس شخص کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا کیونکہ اس کے منظرعام پر لائے گئے صفحات میں اس پائلٹ کا بھی نام تھا۔ تاہم بعد ازاں یہ مقدمات کسی جج کے سامنے پیش ہونے سے پہلے ہی فریقین میں مصالحت ہوجانے کے باعث ختم ہو گئے۔ تاہم اس تنازعے کی وجہ سے ان میاں بیوی میں طلاق ہو چکی ہے۔ اس معاملے پر ٹرانسیویا کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ”اس شخص نے ایئرلائنز کی ساکھ کو نقصان پہنچایا، جس پر ہم نے اس پر 5سال کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ اس عرصے میں وہ ہماری کسی پرواز پر سفر نہیں کر سکے گا۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).