پرانے جنگل کے نیچے ایک کروڑ سے زیادہ لوگوں کی آبادی کا شہر دریافت


لیزر ٹیکنالوجی کی مدد سے سائنسدانوں نے انتہائی قدیم جنگل کا معائنہ کیا تو اس کے نیچے چھپی کیا چیز مل گئی؟ جان کر پوری دنیا دنگ رہ گئی کیونکہ۔۔۔

وسطی امریکہ کے ملک گوئٹے مالا میں سائنسدانوں نے فضاء سے جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے گھنے برساتی جنگل کا معائنہ کیا تو اس کے نیچے ایسی چیز کی موجودگی کا انکشاف ہوا کہ جان کر پوری دنیا دنگ رہ گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ماہرین آثار قدیمہ نے Light detection and ranging technologyکے ذریعے فضاء سے اس گھنے جنگل کا مشاہدہ کیا تو اس کی زمین کے نیچے ایک انتہائی وسیع و عریض قدیم شہر کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ یہ شہر 810میل کے دائرے میں پھیلا ہوا تھا جس کی عمارتوں وغیرہ کے آثار آج بھی زیرزمین موجود ہیں۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ شہر اتنا بڑا تھا کہ جب آباد ہوتا ہو گا تو اس میں کروڑوں لوگ رہتے اور کام کرتے ہوں گے۔

سائنسدانوں کی ٹیم کے رکن فرانسسکو بیل کا کہنا تھا کہ’’ اس جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اس شہر کی 61ہزار سے زائد عمارتوں کے آثار دیکھے گئے ہیں، جن میں گھر، اہرام، تقریباتی عمارتیں اور دیگر جگہیں شامل ہیں۔اس کے علاوہ کئی نہروں، پانی کے ذخائر اور دیگر حیران کن چیزوں کے آثار بھی اب تک باقی ہیں۔ایک اندازے کے مطابق اس شہر میں بیک وقت 1کروڑ 10لاکھ لوگ رہائش پذیر ہوں گے، جو آج کے تناسب سے بھی دیکھا جائے تو دنیا کے گنجان آباد ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے۔ اس شہر کا تعلق کس زمانے سے ہے، یہ جاننے کے لیے اس پر مزید تحقیقات کرنی ہوں گی۔‘‘

Facebook Comments HS