سائرہ شہروز کا فوٹو شوٹ اور شمالی علاقہ جات میں رہنے والوں کا ری ایکشن

پاکستان کی اداکارہ سائرہ شیروز آج کل معروف برانڈ ” کراس سٹیچ “ کیلئے ماڈلنگ کر رہی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے برانڈ کیلئے کروائے گئے نئے فوٹوشوٹ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے ہنگامہ برپا کر دیا اور ایسا ایسا تبصرہ کر دیا کہ دیکھ کر اداکار ہ خود بھی سوچ میں پڑجائیں گی کہ میں نے یہ تصویر لگائی ہی کیوں۔
تفصیلات کے مطابق کراس سٹیچ اپنی نئی کمپین لانچ کرنے جارہاہے اور اس کیلئے سائرہ شیروز نے خصوصی فوٹو شوٹ کروایا جسے انہوں نے ” چیپٹر نارتھ “ کا نام دیتے ہوئے تصویر شیئر کی اور لوگوں سے رائے طلب کی ۔تاہم ہونا کیا تھا بس پھر جب رائے طلب کر لی تو رائے تو ملنی ہی تھی ۔
آپ کو یہ بات تو معلوم ہو گی کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں رہنے والے لوگوں کی خوبصورتی کا کوئی مقابلہ نہیں اور ان کے چہرے پر موجود ہلکے ہلکے نشان جو کہ ان کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتے ہیں ۔ سائرہ شیروز نے بھی شمالی علاقہ میں رہنے والی لڑکیوں کی طرح دکھنے کیلئے میک اپ کے ذریعے چہرے پر ویسے ہی نشانات بنانے کی کوشش کی لیکن لوگوں نے اسے جعلی قرار دے دیا او ر میک میں موجود غلطیوں کو پکڑ لیا ۔
سوشل میڈیا صارف نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ” مہربانی فرماکر یہ جعلی نشانات نہ بنائیں کیونکہ جن لوگوں کے یہ قدرتی ہوتے ہیں بس انہی کو خوبصورت لگتے ہیں ۔“
ان کا کہناتھا کہ ” دنیا کے بہت سے ممالک میں چہرے پر موجود یہ نشانات خوبصورتی کی علامت سمجھے جاتے ہیں ۔“
ایک صارف کا کہناتھا کہ ” جلد پر موجود یہ نشانات جعلی ہیں “
ایک صارف کا کہناتھا کہ ” میک اپ کے ذریعے آپ کے چہرے پر بنائے گئے یہ نشانات بلیک ہیڈز زیادہ محسوس ہو رہے ہیں ۔“
انہوں نے تو اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ” میرے خیال سے شمالی علاقہ جات میں رہنے والی لڑکیاں میک اپ نہیں کرتیں اور اگر کرتی تومیک اپ سے ان کے چہرے پر موجود یہ نشانات چھپ جاتے ۔“








