ہزاروں نوجوان لڑکیوں سے تعلقات قائم کرنے والا غار میں کیوں رہتا ہے؟


’میں نے ہزاروں نوجوان لڑکیوں سے تعلقات قائم کئے کیونکہ انہیں یہ چیز۔۔۔‘ غار میں رہنے والے آدمی نے ایسا انکشاف کردیا کہ پوری دنیا کے مرد حیران پریشان رہ گئے

 

ہزاروں سال ہوئے کہ انسانوں نے غاروں میں رہنا چھوڑ دیا اور شہر بسا لئے مگر تھائی لینڈ کے ایک جزیرے پر یہ شخص آج بھی غار میں رہتا ہے اور کسی طور شہر واپس آنے کو تیار نہیں، اور آئے گا بھی کیوں؟ غار میں بیٹھ کر یہ جو گل کھلا رہا ہے وہ کہیں اور تو کھلائے نہیں جا سکتے، بس اسی لئے دنیا سے الگ تھلگ جزیرے پر رہتے ہوئے ایک عمر گزار دی ہے۔

اس شخص کا نام چاتو پوم لوسیری ہے اور کئی سال سے وہ فانگن جزیرے کی ایک غار میں رہائش اختیار کئے ہوئے ہے۔ اُس کا کہنا ہے کہ مہم جوئی کی شوقین غیر ملکی خواتین بڑی تعداد میں جزیرے پر آتی ہیں اور انہیں اس کی غار میں ٹھہرنا بہت پسند ہے۔ غیر ملکی مہم جو خواتین کئی سالوں سے چاتوپوم کی غار میں قیام کر رہی ہیں اور اس کا دعویٰ ہے کہ وہ اب تک ہزاروں خواتین کے ساتھ اپنی غار میں رنگ رلیاں مناچکا ہے۔ غار میں رہنے کے باوجود یہ شخص انٹرنیٹ استعمال کرتا ہے اور اس کے سوشل میڈیا پیج پر بے شمار نیم برہنہ خواتین کی تصاویر ہیں جو غار میں اس کے پاس ٹھہریں۔

چاتو پوم نے یہ شرمناک انکشافات اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کئے، جس کے بعد اُسے خاصی تنقید کا بھی سامنا ہے۔ تھائی سوشل میڈیا صارفین یہ مطالبہ بھی کر رہے ہیں کہ اس شیطان صفت شخص کو جزیرے سے نکالاجائے۔ ان مطالبات کے بعد پولیس نے چاتو پوم کی غار کی تلاشی بھی لی لیکن اہلکار یہ کہتے ہوئے واپس چلے گئے کہ وہاں کسی غیر قانونی سرگرمی کے شواہد نہیں مل سکے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).