دو برہنہ خواتین سرعام جسم پر سٹرابیری جیم لگا کر کیوں بیٹھیں؟
برطانوی شہر مانچسٹر کے مرکز میں مشہور باکلیز بینک کے عین سامنے دوپہر کے وقت دو خواتین نے ایک ایسی عجیب و غریب حرکت کر ڈالی کہ سارے شہر کو حیران کر دیا۔ یہ دونوں ایک بنچ پر بالکل برہنہ حالت میں بیٹھی تھیں اور سارے جسم پر جام لگا رکھا تھا۔
مانچسٹر ایوننگ نیو زکے مطابق ان خواتین کو اس حال میں دیکھ کر لوگ ان کے ارد گرد جمع ہونے لگے اور پولیس کو بھی بلوا لیا گیا۔ اس دوران آس پاس کے دکانوں سے بھی لوگ آ کر انہیں دیکھتے رہے اور بہت سے لوگوں نے ان خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔
پولیس کے آنے پر ان خواتین نے اپنے پاس موجود ایک تھیلے میں سے سفید چادر نکالی اور خود کو اس میں لپیٹ لیا۔ بعد ازاں پولیس انہیں پوچھ گچھ کے لئے اپنے ساتھ لے گئی ۔یہ برہنہ جسم پر جام مل کر پرہجوم چوک میں کیوں بیٹھی تھیں، ہر کوئی یہ جاننے کے لئے بے تاب تھا۔ پولیس سے اس سلسلے میں بات کی گئی مگر اُن کا کہنا تھا کہ خواتین سے پوچھ گچھ مکمل ہونے کے بعد اس بارے میں کچھ بتایا جائے گا۔
Latest posts by ویب ڈیسک (see all)
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).