بالاخر بھارتی فلم انڈسٹری نے الوک ناتھ کے خلاف قدم اٹھا لیا


”مجھے دیکھ کر اس کی رال ٹپکنے لگی ،ہم شوٹنگ پر تھے تویہ میرے کمرے میں زبردستی گھس آیا اور پھر۔۔“ اداکارہ دیپکا نے بھی الوک ناتھ پر انتہائی شرمنا ک ترین الزام لگا دیا ، ہنگامہ برپا ہو گیا

 

بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ کی جانب سے نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسگی کا الزام لگایا گیا تو اس کے بعد انڈسٹری میں ” می ٹو “ مہم زور پکڑ گئی ہے تاہم سنسکاری اداکار الوک ناتھ کے خلاف جنسی ہراسگی کا الزام لگانے والے دو خواتین کے بعد اب تیسری بالی ووڈ اداکارہ دپیکا امین میدان میں آ گئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق دپیکا امین نے ٹویٹر اور فیس بک کا سہارا لیا اور الوک ناتھ پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کرتے ہوئے پوری بالی وڈ انڈسٹر ی میں ہنگامہ پرپا کر دیاہے ۔ دپیکا امین نے کچھ عرصہ قبل ریلیز ہونے والی فلم ” سونو کی ٹیٹو کی سویٹی “ میں الوک ناتھ کے ساتھ اداکاری کی ہے تاہم انہوں نے اب کئی سال پہلے پیش آنے والاہولناک واقعہ بیان کر دیاہے ۔

ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے دپیکا امین کا کہناتھا کہ ” بالی ووڈ میں ہر کوئی جانتاہے کہ الوک ناتھ ایک شرابی ہے جو کہ خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرتا ہے ، کئی سال پہل ایک ٹیلی فلم کی آوٹ ڈو رشوٹنگ جاری تھی اور الوک ناتھ زبردستی میرے کمرے میں گھس آئے ، مجھے دیکھ کر ان کی رال ٹپکنے لگی اور انہوں نے شراب کے نشے میں وہاں پر ہنگامہ برپا کر دیا ، فلم کی شوٹنگ کیلئے وہاں موجود تمام افراد میر طرف بھاگے اور یہ یقینی بنایا کہ میں محفوظ ہوں ، میں اس وقت جوان تھی اور مجھے آج بھی وہ خوفناک واقعہ یاد ہے ۔ دپیکا کا کہناتھا کہ حال ہی میں فلم ’ سونو کی ٹیٹو کی سویٹی ‘ کی فلم کی شوٹنگ میں وہ بہت مدھم تھے ، ہوسکتاہے کہ تبدیل ہو گئے ہوں ؟ یا پھر یہ بھی ہو سکتاہے کہ ڈائریکٹر را نجن نے انہیں صاف صاف بتا دیا ہوگا کہ میں کسی قسم کا بھی غیر ذمہ درانہ رویہ برداشت نہیں کروں گا ۔“ان کا کہناتھا کہ جب سے میں نے ونتا نندا کی دل کو توڑ دینے والی تحری پڑھی اور مجھے محسوس ہوا کہ میں انہیں سپورٹ کروں ۔

الوک ناتھ پر بے شمار الزامات سامنے آنے کے بعد انڈین فلم اینڈ ٹیلی ویژن ڈائریکٹرز اسوسی ایشن نے بھی ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ لیتے ہوئے انہیں نوٹس جاری کیا جائے گا جس میں ان سے موقف طلب کیا جائے گا ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انڈین فلم اینڈ ٹیلی ویژن ڈائریکٹرز اسوسی ایشن کے صدر اشوک پنڈت کا کہناتھا کہ فیڈریشن بھی ” می ٹو “ کو سپورٹ کرتی ہے ، ہم نے پہلے ہی ایک نوٹس تیار کر لیاہے جو کہ جلد ہی انہیں ارسال کیا جائے گا کیونکہ ونتا نندا ہماری فیڈریشن کی محترم شخصیت ہیں ۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).