”ماشاءاللہ! تم کمال ہو اور تم۔۔۔“ بچیوں کے عالمی دن پر عامر لیاقت اور زوجہ ثانی کی ٹوئٹر پر شہنائیاں


معروف عالم دین، شہرہ آفاق اینکر پرسن اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی دوسری شادی کا انکشاف حالیہ انتخابات سے قبل ہوا۔ پہلے تو عامر لیاقت نے اس حوالے سے کوئی بات نہ کی مگر جب الیکشن کمیشن نے انہیں طلب کیا تو انہوں نے دوسری شادی کا اعتراف تو کر لیا مگر ساتھ ہی یہ وضاحت بھی کیا کہ ابھی صرف نکاح ہوا ہے اور رخصتی باقی ہے تاہم اس سارے معاملے کی وجہ سے رخصتی بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

گزشتہ روز بچیوں کا عالمی دن منایا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی دوسری اہلیہ طوبیٰ انور کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا

”ماشاءاللہ تم بہت مضبوط، امتیازی خصوصیات کی حامل اور پرعزم ہو۔ ایک وفاشعار خاتون مطالبہ نہیں کرتی بلکہ شکر ادا کرتی ہے اور ایک مخلص مرد وعدہ نہیں کرتا بلکہ کر کے دکھاتا ہے۔ نرم مزاجی اور مضبوطی ایک بہترین امتراج ہے، اور وہ تم ہو!!!“

واضح رہے کہ بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر بھیجے گئے اس پیغام کی معنویت اس لئے بھی بڑھ جاتی ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور ان کی دوسری اہلیہ کی عمروں میں 24 برس کا فرق ہے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت کی جانب سے دوسری اہلیہ کیلئے اتنا پیار اور اس کا سرعام اظہار دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بے حد متاثر ہوئے۔ تاہم ان کی یہ پوسٹ جب طوبیٰ انور نے دیکھی تو ایسا جواب دیا کہ عامر لیاقت کو بھی دونوں طرف لگی آگ کی برابری پر اعتبار آ گیا۔ محترمہ طوبیٰ انور حسین نے لکھا

”واﺅ۔۔۔ یہ بہت ہی خاص ہے! میری بہت عزت افزائی کی آپ نے۔ آپ کے مخلصانہ الفاظ اور حوصلہ ہی میرے لئے سب کچھ ہیں۔ مجھ پر ہمیشہ اعتماد کرنے کا بہت بہت شکریہ۔ انشاءاللہ آپ کو ہمیشہ مجھ پر فخر ہو گا۔۔۔ مجھے آپ سے پیار ہے۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).