مظفر گڑھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک
مظفرگڑھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اشتہاری ڈاکومارا گیا۔مرنے والے ڈاکو کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔
مظفرگڑھ کے علاقہ شاہ والا جنگل میں پولیس نے اشتہاری ڈاکووں کی موجودگی میں چھاپہ مارا تو ڈاکووں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی،دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا،دیگر ڈاکو فرار ہوگئے۔
ڈی پی او ملک اویس احمد کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی ہے جو مظفرگڑھ کے علاوہ ملتان اور راجن پور کی پولیس کو قتل،ڈکیتی،اغوا سمیت دو درجن سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
- پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں 316 پی ٹی آئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا - 22/03/2023
- یاسر پیرزادہ کی نئی کتاب ”سیلف ہیلپ۔ آگ لگے ان کتابوں کو“ - 07/03/2023
- اداکار قوی خان انتقال کر گئے - 06/03/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).