مردانہ صحت میں حیران کن بہتری اور جدید تحقیق


جو مرد اپنے بچوں کا خیال رکھتے ہیں اُن کی مردانہ طاقت میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔۔۔ جدید تحقیق نے بہت ضروری بات بتا دی

 

صنف مخالف کی توجہ حاصل کرنا ہر مرد کی خواہش ہوتی ہے۔ کوئی اس کے لئے خود کو بناتا سنوارتا ہے اور کوئی مال و متاع جمع کرتا ہے، کہ انہیں چیزوں کو خواتین کی توجہ حاصل کرنے کے ذرائع سمجھا جاتا ہے، مگر بچوں کی دیکھ بھال کی جانب شاید کبھی کسی کا دھیان نہیں گیا۔ جی ہاں، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر خواتین کی توجہ چاہیے تو بچوں سے پیار کریں، چاہے وہ آپ کے ہوں یا کسی اور کے۔

یہ انکشاف امریکا کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک طویل کے نتیجے میں کیا ہے۔ اگرچہ یہ تحقیق گوریلا بندروں پر کی گئی مگر سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس کے نتائج ہم انسانوں کے لئے بھی بہت کچھ بتاتے ہیں۔

اس تحقیق کے مطابق بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے مردوں کو ناصرف صنف مخالف کی زیادہ توجہ ملتی ہے بلکہ انہیں زیادہ بچے پیدا کرنے کا موقع بھی دستیاب ہوتا ہے، اور یہ فائدہ صرف اپنے ہی نہیں بلکہ دیگر بچوں کی دیکھ بھال سے بھی حاصل ہوتا ہے۔ افریقی ملک روانڈا کے جنگلات میں گوریلا بندروں پر یہ تحقیق کئی سال سے جاری تھی۔

اس سلسلے میں کی گئی ابتدائی تحقیق سے معلوم ہوا کہ نر گوریلا بندر ایک دلچسپ کام کرتے ہیں۔ وہ ان تمام بچوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں جن کا تعلق ان کے گروپ سے ہوتا ہے ، چاہے وہ ان کے اپنے بچے ہوں یا کسی اور بندر کے ۔ تازہ ترین تحقیق کا مقصد یہ پتہ چلانا تھا کہ نر گوریلا بندر ایسا کیوں کرتے ہیں۔

تحقیق کی سربراہی کرنے والی سائنسدان سٹیسی روزن بام نے بتایا کہ ’’ انسانوں کے علاوہ صرف گوریلا ایسے ممالیہ جانور ہیں جو ایک مادہ کے ساتھ طویل مدتی تعلق استوار کرتے ہیں اور بچوں کی بھرپور دیکھ بھال کرتے ہیں ۔ اس لیے گوریلا بندروں کے بچوں کے بارے میں رویے کا مطالعہ انسانی رویے کے بارے میں بھی ہمیں معلومات فراہم کرتا ہے۔

ہم نے اس تحقیق کے دوران مشاہدہ کیا کہ گوریلا بندر اپنے بچوں کے ساتھ بہت زیادہ وقت گزارتے ہیں چاہے یہ ان کے اپنے بچے ہوں یہ گروپ کے کسی اور بندر کے بچے۔ جو بندر بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارتے ہیں انہیں ہی مادہ بندروں کا ساتھ بھی زیادہ ملتا ہے۔ ہم نے دیگر تمام عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیق میں یہ مشاہدہ کیا ہے کہ جن نر بندروں کا بچوں کے ساتھ مضبوط اور مشفقانہ تعلق ہوتا ہے انہیں ہی مادہ بندر بھی سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں اور ان کے ساتھ وقت گزارتی ہیں۔‘‘ یہ تحقیق گزشتہ روز سائنسی جریدے ’’سائینٹفک رپورٹس‘‘ میں شائع کی گئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).