اداکارہ وینا ملک کے شہباز شریف کے بارے میں تبصرے پر عوام میں اشتعال


اداکارہ وینا ملک اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو ’ڈراما کوئین‘ قرار دینے پر سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا کر رہی ہیں۔ گزشتہ روز (بدھ کو) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں ایک گھنٹے سے طویل خطاب کیا جس میں انہوں نے خود کے ساتھ نیب حراست میں پیش آنے والے واقعات پر تفصیلی گفتگو کی۔

شہباز شریف کی اس طویل ترین تقریر پر وینا ملک نے ٹوئٹر پر انہیں ڈراما کوئین قرار دے دیا۔ وینا ملک کی جانب سے ٹویٹ کیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

نورالہدیٰ نے وینا ملک سے کہا کہ ڈراما کوئین کا ٹائٹل انہیں ہی سوٹ کرتا ہے کیونکہ اصل ڈراما کوئین وینا ملک ہی ہیں۔

احسان ملک نے وینا ملک کو ان کی بگ باس میں کی گئی حرکتیں یاد دلاتے ہوئے کہا آپ سے زیادہ ڈراما کوئین کوئی نہیں ہے۔

جمہوریت نامی ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا اس دنیا میں آپ سے بڑا ڈراما کون ہو سکتا ہے۔

علی رضا کاظمی نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ ڈراما کوئین کا لقب شہباز شریف کیلئے استعمال کون کر رہا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).