ہوائی جہاز کے ٹوائلٹ میں فحش فلموں کے اداکار کے ساتھ ہم جنسی فعل پر فلائٹ اٹینڈنٹ برطرف


امریکی فضائی کمپنی ڈیلٹا ایئرلائنز کی ایک پرواز میں مرد فلائٹ اٹینڈنٹ فحش فلموں کے اداکار کے ساتھ ہم جنسی فعل کرتے ہوئے پایا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر فضائی کمپنی نے فلائٹ اٹینڈنٹ کو فوری طور پر نوکری سے نکال دیا۔ ویب سائٹ انڈی 100کے مطابق ہم جنس پرستی پر مبنی فحش فلموں میں کام کرنے والا اداکار آسٹن وولف اس پرواز میں سوار تھا۔ جہاں میل فلائٹ اٹینڈنٹ اس کے ساتھ ٹوائلٹ میں گیا اور دونوں جنسی عمل میں مشغول ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر پرواز کے عملے ہی کے ایک رکن نے ان دونوں کی قابل اعتراض حالت میں ویڈیو بنا لی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کر دی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈیلٹا ایئرلائنز کے حکام تک بھی پہنچ گئی جنہوں نے اس میل فلائٹ اٹینڈنٹ کو، جو 20 سے 25 سال کا نوجوان بتایا جاتا ہے، نوکری سے نکال دیا۔ ایئرلائنز کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”اس فلائٹ اٹینڈنٹ نے انتہائی غیرذمہ دار روئیے کا مظاہرہ کیا جس پر اسے نوکری سے نکالا گیا۔ ہم اس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).