جڑواں بچے جن کی عمر میں 7 سال کا فرق ہے


جڑواں بچے جن کی عمر میں 7 سال کا فرق ہے

جڑواں بچوں کی پیدائش میں چند منٹ کا فرق ہو سکتا ہے لیکن آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ برطانیہ میں ایک خاتون کے تین جڑواں بچے ہیں، جن میں سے دو کی پیدائش میں تو چند منٹ ہی کا فرق ہے لیکن تیسرا ان سے 7سال بڑا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق معاملہ کچھ یوں ہے کہ ہیلن بیکر نامی اس خاتون نے یہ تینوں بچے آئی وی ایف (مصنوعی طریقہ¿ افزائش)کے ذریعے پیدا کیے ہیں۔ اس نے 8سال قبل اپنے بیضے اور شوہر کے سپرمز نکلوا کر محفوظ کروائے تھے اور ان سے اس وقت ایک بیٹا پیدا کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ہوگو نامی وہ بیٹا 7سال کا تھا جب ہیلن بیکر نے انہی محفوظ شدہ سپرمز اور بیضوں سے ایک بار پھر ماں بننے کا فیصلہ کیا اور اس بار اس کے ہاں جڑواں بچے کوکو اور مونٹی پیدا ہوئے۔ یوں یہ بچے سائنسی اعتبار سے جڑواں ہیں لیکن ان کی پیدائش میں 7سال کا وقفہ ہے۔ برطانوی شہر فیئرہیم کی ہیلن بیکر کا کہنا تھا کہ ”میری شادی کو کئی سال گزر گئے تھے لیکن میں ماں نہیں بن پائی تھی۔ ہر بار کوئی طبی پیچیدگی درآتی اور میرا اسقاط حمل ہو جاتا، جس پر میں نے اور میرے شوہر نے آئی وی ایف کے ذریعے بچہ پیدا کرنے کا فیصلہ کیا اور ساتھ ہی اپنے بیضے اور سپرمز محفوظ بھی کروا لیے۔ اب ان کے ذریعے ایک بار پھر جڑواں بچوں کی ماں بن کر مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).