چاہت میں کیا دنیا داری: گلوکارہ گل بہار بانو کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا


پنجاب پولیس نے صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ گل بہار بانو کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق تھانہ سمہ سٹہ کے اہلکاروں نے اطلاع ملنے پر قصبہ خانقاہ شریف میں گھر پر چھاپا مارا اور گلوکارہ کو تحویل لے لیا۔

چھاپے کےدوران گلوکارہ کے بھائی کا کہنا تھا کہ ان کی بہن گزشتہ 10 سال سے ذہنی مریضہ ہے، ڈاکٹروں کی ہدایت پر بہن کو علیحدہ کمرے میں رکھا تھا۔

ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ گلوکارہ کے بھائیوں نے معروف اسپتال کی میڈیکل رپورٹ دکھائی ہےجس میں گل بہار بانو کی ذہنی حالت ٹھیک نہ ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گلوکارہ کو گھر میں زبردستی قید کرنے کی اطلاع کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ گلوکارہ گل بہاربانو کو اسپتال میں داخل کرا کر مناسب علاج کرایا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).