پٹرولیم مصنوعات کی درآمد: حکومت کو چھ ماہ میں 201 ارب کی بچت
خام تیل اورپٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں چھ ماہ کے دوران حکومت کو تقریبا 201 ارب روپے کی بچت ہوئی۔
ادارہ شماریات کے جاری اعد و شمار کے مطابق جولائی سے دسمبر کے دوان 4 ارب 17 کروڑ ڈالر کا خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئی جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 6 ارب 94 کروڑ ڈالر کی پٹرولیم مصنوعات اور خام تیل درآمد کیا گیا تھا۔
چھ ماہ کے دوران 1 ارب 47 کروڑ ڈالر کا خام تیل ، جبکہ 2 ارب 70 کروڑ ڈالر کی پٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئی اس طرح حکومت کو چھ ماہ کے دوران تقریبا 201 ارب روپے کی بچت ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق حکومت کو خام تیل اورپٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 2 سو ارب 90 کروڑ روپے کی بچت ہوئی جبکہ رواں مالی سال کے چھ ماہ میں 4 ارب 17 کروڑ ڈالر کا تیل درآمد کیا گیا۔گذشتہ سال کے اسی عرصے کے دوان 6 ارب 94 کروڑ ڈالر کی تیل درآمد کیا گیا تھا۔
- پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں 316 پی ٹی آئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا - 22/03/2023
- یاسر پیرزادہ کی نئی کتاب ”سیلف ہیلپ۔ آگ لگے ان کتابوں کو“ - 07/03/2023
- اداکار قوی خان انتقال کر گئے - 06/03/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).