خواتین کو برہنہ کر کے دیسی انڈوں سے مالش کرنے والا پیر پکڑا گیا، ویڈیو تیار


جعلی پیر جو عورتوں کو برہنہ کر کے ان کی دیسی انڈوں سے مالش کرتا ہے اور ۔۔۔

 

جعلی پیر عوام کو دھوکہ دہی کے ذریعے پیسے بٹورنے میں مصروف ہیں اور لوگ بھی بلا تحقیق کیے ان کے جھانسے میں آ جاتے ہیں اور لاکھوں روپوں سے بھی محروم ہو جاتے ہیں جبکہ ایسے جعلی پیروں کی جانب سے خواتین کو مبینہ طور پر حراساں کیے جانے کے بھی واقعات پیش آ تے ہیں تاہم نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں کراچی کے نواحی حلاقے میں لوگوں کو بیوقوف بنانے والے جعلی پیر کا پردہ فاش ہو گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایسے ہی ایک جعلی پیر کی اطلاع نجی ٹی وی ’ نیونیوز ‘ کے پروگرام ’’پکار‘‘ کی ٹیم کو دی گئی جس پر تحقیقاتی  شو  کی انتظامیہ کیجانب سے مکمل تحقیق کے بعد اس جعلی پیر کا پردہ فاش کیا گیا ۔جعلی پیر نے اپنے ’ کلینک ‘ کے باہر بڑے بڑے بورڈ لگا رکھے ہیں جن پر بیماریوں کے نام اور ان سے نجات حاصل کرنے کیلئے طریقہ علاج کے ساتھ ساتھ پرہیز درج ہے جو کہ اگر انسان ویسے ہی اپنی روز مرہ کی عادت بنا لے تو وہ اپنے آپ کو بیماریوں سے محفوظ ر کھ سکتا ہے ۔

اس جعلی پیر کا نام اورنگز یب عرف ’’ انڈہ پیر ‘‘ ہے جو کہ انڈہ لگا کر لوگوں کو بیوقوف بنانے میں مصروف ہے اور وہاں علاج کی غر ض سے آنے والی خواتین کو نیم برہنہ کر کے ان کے پیٹ اور جسم کے مختلف مخصوص حصوں پر انڈہ لگایا جاتاہے جو کہ انتہائی غیر اخلاقی حرکت ہے تاہم’’پکار‘‘ کی ٹیم نے  آخر کار اس جعلی پیر کا پردہ فاش کر دیا ۔سٹنگ آپریشن کے دوران نجی ٹی وی کی جانب سے ایک خاتون کو اس جعلی پیر کے کلینک پر بھیجا گیا جہاں خاتون سے سات انڈو ں کی قیمت 8 سو روپے لی گئی ۔جب اس کا پردہ فاش ہونے لگا تو اس نے طرح طرح حیلے ،بہانے شروع کر دیئے اور کہا کہ میڈیا کی اعلیٰ شخصیات اور فوج کے بڑے بڑے عہدیدار اس سے علاج کروانے کیلئے آتے ہیں اور اس کا اپنا بیٹا بھی میڈیا میں ہی کام کرتاہے ۔

جعلی پیر نے بتایا کہ یہ سلسلہ ان کا 125 سال سے چلتا آ رہاہے اور وہ لوگوں سے پیسے نہیں لیتے صرف 20 روپے لیتے ہیں جبکہ کلینک کے ساتھ ایک پرچون کی دکان بھی بنائی گئی ہے جہاں سے مریض کو انڈے لانے کیلئے کہا جاتاہے اور وہاں سے اسے 7 انڈے 8 سو روپے میں ملتے ہیں جبکہ ایک درجن انڈوں کی قیمت 150 روپے سے زیادہ نہیں ہو گی ،یہ شخص خود کو بیک وقت  پیر اور حکیم کہتا ہے ۔’’پکار ‘‘ کی خاتون اینکر انیلہ اسلم اور ان کی ٹیم نے تحقیق کی تو پتا چلا کہ علاج کی غرض سے یہاں آنے والی خواتین کو نیم برہنہ کر کے ان کے پیٹ پر انڈہ لگایا جاتا ہے جس کے بعد پٹی کی جاتی ہے اور یہ سب کچھ وہاں سر عام ہی کیا جاتا ہے اور کوئی بھی شخص خواتین کو نیم برہنگی کی حالت میں دیکھ سکتا ہے اور ان کی ویڈیو بنا کر بلیگ میلنگ کر سکتا ہے ۔جعلی پیر کا کہناہے کہ وہ تعویز بھی دیتا ہے جبکہ وہاں پر یرقان، شوگر ، کینسر سمیت کئی مہلک بیماریوں کا علاج کیا جا تاہے ۔

اس جعلی پیر نے اپنے آپ کو بچانے کیلئے خاتون اینکر انیلہ اسلم کے سامنے طرح طرح کے جواز پیش کرنے کی کوشش کی اور قرآن کی آیات کا حوالہ دینا شروع کیا تاہم جب ان سے ان کی جانب سے پڑھی جانے والی قرآن کی آیات کے بارے میں معلوم کیا گیا تو انہیں اس کا مفہوم ہی معلوم نہ تھا اور انہوں نے مکمل طور پر لاعلمی کا اظہار کیا ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).