کتے کے سر کی قیمت 7 لاکھ روپے کیوں مقرر کی گئی


اس کتے کے سر کی قیمت 7 لاکھ روپے مقرر کردی گئی

 

دنیا بھر میں حکومتوں اور انتظامیہ کی طرف سے خطرناک مجرمان کے سر کی قیمت تو مقرر کی جاتی تھی لیکن آپ یہ سن کر حیران ہوں گے کہ اٹلی کے منشیات مافیا کی طرف سے ایک کتے کے سر کی بھاری قیمت مقرر کر دی گئی ہے۔میل آن لائن کے مطابق اس کتے کا نام پوچو (Pocho)ہے، جس کا اردو میں معنی ’موٹو‘ ہو گا۔ یہ ایک سراغ رساں کتا ہے اور اٹلی کے شہرسین پاﺅلو کے ایک ڈاکٹر کی ملکیت ہے جس نے اسے اس کی سراغ رسانی کی کمال صلاحیتوں کی وجہ سے اسے پولیس کو دے دیا ہے تاکہ وہ اس کے ذریعے منشیات کا خاتمہ کر سکیں۔ اب یہ اٹلی کے شہر نیپلز کی پولیس کے پاس ہے اور وہ اس کے ذریعے گاڑیوں اور جگہوں کی تلاشی لیتے اور منشیات پکڑتے ہیں۔

کچھ عرصہ قبل اس کتے نے ایک جگہ پولیس 2ٹن کوکین پکڑنے میں مدد دی تھی۔ یہ منشیات اٹلی کے سب سے خطرناک گینگ کیمورا (Camorra)کی تھی۔ اس سے قبل بھی یہ کتا کئی بار گینگ کی منشیات پکڑوا چکا ہے اور اس کے لیے دردِ سر بن چکا ہے چنانچہ اب اس گینگ کی طرف سے 9سالہ پوچو کے سر کی قیمت مقرر کر دی گئی ہے اور اعلان کر دیا گیا ہے کہ جو کوئی اس کتے کو ہلاک کرے گا اسے 5ہزار یورو(تقریباً 7لاکھ56ہزار روپے) انعام میں دیئے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق کیمورا گینگ اس کتے سے بچنے کے دیگر کئی حربے بھی استعمال کر رہا ہے۔ وہ اپنی منشیات چھپانے کی جگہوں کے اردگرد کھانے کی زہرآلود چیزیں بھی رکھنے لگے ہیں اور ان جگہوں پر درجنوں کیتائیں بھی پالنے لگے ہیں تاکہ ان کتیاﺅں کی وجہ سے پوچو کی توجہ منشیات سے ہٹ جایا کرے۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).