بالی ووڈ کی معروف کوریو گرافر ڈانسرز سے زبردستی جسم فروشی کروانے کے جرم میں گرفتار


ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ممبئی میں پولیس نے بولی وڈ کی ایک معروف کوریو گرافر کو نئی ڈانسرز کو رقص سکھانے کے بہانے جسم فروشی کے کاروبار پر مجبور کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بالی وڈ کوریوگرافر 56 سالہ اگنیس ہملٹن ممبئی کے پوش علاقے لوکھنڈوالا آندھرے میں اپنی رہائش گاہ میں نئی لڑکیوں کو رقص کی تربیت دیتی تھیں۔ اگنیس ہملٹن بولی وڈ کی اداکاراو¿ں اور گانوں میں پرفارمنس کرنے والی ڈانسر کو بھی تربیت دیتی تھیں۔ کرائم برانچ پولیس کی انسداد بھتہ خوری نے کوریو گرافر کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس بات کے اشارے ملے ہیں کہ اگنیس ہملٹن ڈانس کی تربیت دینے اور ڈانس پروگرامات کرنے کی آڑ میں لڑکیوں کو جسم فروشی پر مجبور کرتی تھیں۔

پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ ہملٹن رقص کی تربیت حاصل کرنے کے لئے آنے والی لڑکیوں کو بیرون ملک ڈانس فیسٹویل میں بھیجنے کا لالچ دے کر ان سے زبردستی جسم فروشی کرواتی تھیں۔ گزشتہ چند سالوں میں انہوں نے لڑکیوں کو ملائیشیاءاور افریقی ملک کینیا سمیت کئی اور ممالک میں بھی بھیجا۔ پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آ ئی ہے کہ یہ کینیا بھیجوائے جانے والی ہر لڑکی کے جسم کی قیمت 40 ہزار روپے تک وصول کرتی تھیں۔ دوسری جانب ہندوستان ٹائمز نے دعویٰ کیاہے کہ اگنیس ہملٹن نے چند بولی وڈ فلموں میں بھی کوریو گرافی کی اور ان کے تعلقات اداکاروں سمیت بھارتی سیاستدانوں سے بھی رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ کوریو گرافر کی جانب جسم فروشی پر مجبور کی جانے والی ڈانسرز کو بھی تلاش کرنے کی کوشش میں ہے۔

بشکریہ ڈیلی پاکستان۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).