ملالہ یوسف زئی کی دیوالی مناتے تصاویر پر بلاوجہ کا ہنگامہ
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملالہ یوسف زئی سوشل میڈیا پر خاصی سرگرم رہتی ہیں اور اپنی سرگرمیوں کے حوالے سے مداحوں کو تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے آگاہ کرتی رہتی ہیں۔
وہ تعلیم بھی حاصل کر رہی ہیں اور زندگی کا بھرپور لطف بھی اٹھا رہی ہیں مگر ایسے میں ان کی چند ایسی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں کہ صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا ہے اور دل کھول کر تنقید کرنے میں مصروف ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں ملالہ یوسف زئی نے لباس تو انتہائی مناسب زیب تن کر رکھا ہے تاہم ”گوریوں“ کے ساتھ تصاویر بنوانے پر انہیں خاصی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جنہوں نے اپنی روایات کے مطابق لباس پہن رکھے ہیں اور شاید یہی سوشل میڈیا صارفین کے برہم ہونے کی وجہ بھی ہے۔
بشکریہ ڈیلی پاکستان۔
Facebook Comments HS



