ایک دن مجھے مار دیا جائے گا


\"quratulایک دن وہ مجھے مار دیں گے

گولی سے یا تیز دھار آلے سے

گلے میں رسی ڈال کر لٹکائیں گے

یا پھر کسی دیوار میں چنوائیں گے

جلا کر میری خاک اڑائیں گے

یا تیزاب میں ڈبو کر پگھلتا سسکتا مرتا ہوا دیکھیں گے

وہ مجھ سے نہیں پوچھیں گے

میں کس طرح مرنا چاہتی ہوں

میں شاندار موت چاہتی ہوں

\"artic6\"آرام سے بستر پر

یا چوک میں

گالیوں اور آوازوں کے عذاب سے گزر کر مرنا

میں کیسی موت چاہتی ہوں مجھ سے کوئی نہیں پوچھے گا

مجھے کہیں بھی مار دیا جائے گا

عین ممکن ہے مجھے جذباتی طور پر مار دیا جائے

اور دفنایا بھی نہ جائے

یا مجھے میرے ہی جسم کی قبر میں

خاموشی سے اتار دیا جائے

یا زمانے کی خاطر

\"2-you-data\"یا جھوٹی اناؤں اور وفاؤں کی تسکین کے لیے

کچھ لوگ میری بے وجود میت پر دھاڑیں مار مار کر روئیں

یہ بھی ہو سکتا ہے

مجھے کہیں پھینک دیا جائے

ٹکڑے ٹکڑے کر کے بوری بند

جسے ایدھی یا چھیپا والے لاوارث کسی قبرستان میں دفنا آئیں گے

مجھے معلوم ہے مجھے مار دیا جائے گا

\"urned-alive\"کسی بھی طرح

گولی سے یا تیز دھار آلے سے

کسی بھی وجہ سے

یا بغیر کسی وجہ کے

ایک دن مجھے مار دیا جائے گا!


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments