جمال خاشقجی کی نعش کے ٹکرے سعودی سفارت کار کے گھر لے جانے کی وڈیو جاری


ترکی میں قتل کیے جانے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی تحقیقات میں اہم موڑ آ گیا۔ ترک میڈیا نے سعودی قونصل خانے سے سعودی قونصل جنرل کی رہائش گاہ پر سعودی ٹیم کے ارکان کو بھرے ہوئے کالے مشکوک بیگز لے جانے کی وڈیو ریلیز کر دی۔

وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل والے دن سعودی ٹیم کی گاڑی استنبول کے سعودی قونصل خانے کے اندر موجود سعودی قونصل جنرل کی رہائش گاہ پر آتی ہے اور جمال خاشقجی کو قتل کرنے والی ٹیم کا ایک رکن گاڑی میں سے ایک کالے بھرے ہوئے بیگز لے کر رہائش گاہ کے اندر جا رہا ہے۔

ترک میڈیا نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ان بیگز میں جمال خاشقجی کی لاش کی باقیات ہو سکتی ہیں۔ جمال خاشقجی کو دو اکتوبر کو استنبول کے سعودی قونصل خانے میں قتل کیا گیا تھا لیکن انکی لاش کا نہ ملنا ابھی تک ایک  عمہ ہے۔

اس قتل کے بعد دنیا بھر میں کافی لے دی ہوئی اور بالخصوص سعودی عرب اوراس کے مغربی اتحادیوں کے تعلقات خطرے میں پڑ گئے تھے۔

Facebook Comments HS