آسٹریلین سپر ماڈل ایلے میکفرسن نے 54 سال کی عمر میں جوان نظر آنے کا راز بتا دیا


آسٹریلوی سپرماڈل ایلے میکفرسن نے 54 سال کی عمر میں اپنی سدا بہار جوانی کا راز بتا دیا۔ ’مائنڈ باڈی گرین‘ نامی میگزین سے گفتگو کرتے ہوئے ایلے نے بتایا ہے کہ اس کی دیرپا جوانی اور صحت مند زندگی کا راز ناشتے کی ٹائمنگ ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ ”لوگ کہتے ہیں کہ ناشتہ کرنا انتہائی اہم ہوتا ہے اور میں اس بات سے اتفاق کرتی ہوں لیکن سوال یہ ہے کہ ناشتے کے لیے کون سا وقت سب سے زیادہ بہتر ہوتا ہے؟

میں نیند سے بیدار ہوتے ہی ناشتہ نہیں کرتی بلکہ اپنے دن کا آغاز گرم پانی اور لیموں سے کرتی ہوں اور ناشتہ بہت دیر میں جا کر کرتی ہوں۔ میرے خیال میں یہی میری صحت مندی کا راز ہے۔

ایلے کا کہنا تھا کہ ”ناشتے میں تاخیر کرنے سے میرے جسم اور نظام انہضام کو کچھ وقفہ اور آرام مل جاتا ہے۔ سائنسی اعتبار سے بھی یہ ثابت ہو چکا ہے کہ خود کو کچھ دیر بھوکا رکھنے سے بلڈ شوگر متوازن رہتی ہے، انفلیمیشن کم ہوتی ہے اور جسم میں توانائی بڑھتی ہے۔

جب میں ناشتے سے قبل اپنے نظام انہضام کو اچھا خاصا آرام دیتی ہوں تو وہ ناشتہ اور کھانا ملنے پر بہترین کام کرتا ہے اور کھانا اچھی طرح ہضم ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ میں کھانے میں سبزیاں، مچھلی، انڈے، ویجی ٹیبل پاستہ، نٹ چیز زیادہ لیتی ہوں اور دن میں دو سے تین لیٹر پانی لازمی پیتی ہوں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).