اینی میٹڈ فلم آپریشن 786


ہالی وڈ ہو یا انڈیا کی فلم انڈسٹری یہ سب دنیا کی بہترین انڈسٹری میں سے ایک ہیں۔ بھارت ”اینی میٹڈ فلم“ میں آگے نکل گیا، امریکا بھی اس انڈسٹری میں کافی ایوارڈ حاصل کر چکا ہے۔ کچھ سال پہلے تک پاکستان میں ”اینی میٹڈ فلم“ کے بارے میں کسی کو اتنا معلوم نہ تھا لیکن کچھ عرصے سے پاکستان اس انڈسٹری میں بھی کافی آگے نکل گیا۔ پاکستان نے ویسے تو کافی ”اینی میٹڈ فلم“ بنائی ہیں اور بہت ساری باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکی ہیں۔ لیکن ان میں سے ایک ایسی ”اینی میٹڈ فلم“ بھی ہیں جو پاکستانی فلم انڈسٹری کی ایک ایسی پہلی فلم ہیں جو پاکستان کے مثبت پہلو کو دکھا رہی ہیں اور نہ صرف یہ بلکہ پاکستان کی افواج نے جو قربانی دی اس ملک میں امن حاصل کرنے کے لئے اور جس طرح پاکستان کی فوج نے آپریشن کے ذریعے پاکستان میں امن قائم کیا وہ اس فلم میں کھل کر دکھایا گیا ہیں خاص کر آرمی پبلک اسکول کے شہدا اور لائن آف کنٹرول پر بھارت کو کرارا جواب۔

اس فلم کا نام آپریشن ”ضربِ عضب“ کی مناسبت سے رکھا گیا ہیں اس فلم کا نام ”آپریشن 786“ ہے جس کے ہدایت کار، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ڈی جے کمال مصطفیٰ ہیں۔

چلے اب اس کہانی کے کچھ حصّے کو آپ کی خدمت میں پیش کرتے ہیں۔ اس فلم کو دو حصّوں میں تقسیم کیا گیا ہیں اس فلم کا ٹائم 32 منٹس ہیں۔

پہلے حصّے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح پاکستان میں کچھ سال پہلے دہشت گردی ہوتی تھی جن میں بے گناہ لوگ مارے جاتے تھے نہ صرف لوگ بلکہ املاک، اسکول، سرکاری دفاتر، مذہبی جگہ اور مارکیٹ بھی بم دھماکوں سے محفوظ نہ رہ سکے۔ اس حصّے میں کراچی میں ہونے والا دھماکہ لاہور اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات شامل ہیں۔ اس حصّے میں آرمی پبلک اسکول میں شہید ہونے والے بچوں کا بھی خاص ذکر ہے کہ کس طرح وہ اسکول بھی دہشت گردی کا شکار ہوا اور کس طرح وہ بچے بھی وطن کی خاطر شہید ہوئے۔

اور دوسرے حصّے میں دکھایا گیا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد آرمی کے افسر نے اپنے جوانوں کے ساتھ میٹنگ کی اور اس میں فیصلہ کیا گیا کہ اب دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کردے گے، یوں آرمی کے افسر نے آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا جس کا نام ”آپریشن 786“ رکھا گیا آپریشن کو نماز کے بعد شروع کیا گیا۔ سب سے سے پہلے خفیہ اداروں کے افسران نے ایک مکان کا پتہ لگایا جہاں بارودی مواد تیار کیا جا رہا تھا۔ افسر نے اس مکان میں گھس کر نہ صرف دہشت گردوں کو مارا بلکہ بارودی مواد کو ناکارہ بھی بنایا۔

اس کے بعد کافی جگہ آپریشن ہوئے اور دہشت گردوں کو چن چن کر مارا گیا اس کے بعد آرمی پبلک اسکول کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔ اس فلم میں پاک ایئر فورس کے آپریشن کے بارے میں بھی دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایئر فورس نے بھی دہشت گردوں کے سامنے آ کر ان کا مقابلہ کیا اور فتح حاصل کی۔ اس فلم کے آخری حصّے میں ”لائن اف کنٹرول“ کی خلاف ورزی پر پاک آرمی کے جوانوں نے بہادری سے اپنے وطن کا دفاع کیا اور پاکستان کو دشمن کی ہر ناپاک حرکت سے بچا لیا۔ اس فلم کے سب سے آخری حصّے میں پاکستان کی خوبصورتی دکھائی گئی ہیں کہ کس طرح آپریشن کے بعد امن آیا اور پاکستان خوب صورت ہوتا چلا گیا۔ اللّہ ہمارے شہدا کو جنّت میں اعلی مقام عطا کرے، انہوں نے اپنا خون دے کر پاکستان کو ایک محفوظ ملک بنا دیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).