فحش فلموں کی اداکاراﺅں کے ہم شکل روبوٹس تیار


امریکی شہر لاس ویگاس کے ہارڈ راک ہوٹل اینڈ کیسینو میں منعقدہ میلے میں فحش فلموں کی اداکاراﺅں کے ہم شکل روبوٹس نمائش کے لئے پیش کئے گئے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق ’2019ء اے وی این اڈلٹ انٹرٹینمنٹ ایکسپو‘ (AVN Adult Entertainment Expo) نامی میلے میں ہر سال کی طرح ہر طرح کی فحاشی کا سامان موجود تھا، تاہم اس سال کی خاص بات یہ تھی کہ اس میلے میں اس بار فحش فلموں کی مختلف اداکاراﺅں کی شکل کے جنسی روبوٹس بھی رکھے گئے تھے۔ یہ روبوٹ ہو بہو ان فحش اداکاراﺅں کی نقل تھے۔

رپورٹ کے مطابق اس بار اس میلے میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ پر جنسی تعلقات کا الزام عائد کرنے والی فحش اداکارہ سٹارمی ڈینیئلز سمیت سینکڑوں اداکارائیں شامل ہوئیں اور سب نے اپنی اپنی شکل کے روبوٹس کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

چند دن قبل سٹارمی ڈینیئلز نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ کے ذریعے اس میلے میں شرکت کی اطلاع دیتے ہوئے ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ ”لاس ویگاس! ہفتے کو ملاقات ہو گی۔“واضح رہے کہ یہ شرمناک میلہ گزشتہ 35برس سے ہر سال منعقد ہوتا آ رہا ہے، جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں۔ اس سال بھی اس میں 50 ہزار سے زائد لوگ شریک ہوئے۔

Facebook Comments HS