جہاں تک ممکن ہوا، کنواری ہی رہوں گی: کترینہ کیف


بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ شادی نہیں کروں گی۔ جس حد تک ممکن ہوا کنواری ہی رہوں گی۔

اداکارہ کترینہ کیف نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہو ئے کہا کہ حقیقتاً وہ نہیں جانتی کہ وہ ہمیشہ تنہا رہ پائیں گی یا نہیں۔ تاہم جس حد تک ممکن ہو سکا وہ کنواری ہی رہیں گی۔ کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ شاید شادی ایک ایسا لفظ ہے جس کو میں سمجھ نہیں پائی۔ مجھے نہیں لگتا کہ میں اچھی بیوی ثابت ہوں گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).