مس یونیورس کیتریونا گرے کے لباس پر تنازع پیدا ہو گیا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

آسٹریلین نژاد فلپائن کی ماڈل و ٹی وی ہوسٹ 24 سالہ کیتریونا گرے چند ماہ قبل ہی مس یونیورس 2018 منتخب ہوئی تھیں۔ کیتریونا گرے مس یونیورس سے قبل مس فلپائن تھیں اور انہوں نے میوزک تھیوری میں ماسٹر کر رکھا ہے۔علاوہ ازیں کیتریونا گرے فلپائن میںایڈز اور ایچ آئی وی کے حوالے سے سماجی تنظیم کے تعاون سے شعور اجاگر کرنے کا کام بھی کرتی ہیں۔ کیتریونا گرے کے والد اسکاٹش نڑاد آسٹریلوی جب کہ والدہ فلپائنی ہیں اور وہ خود فلپائن میں پلی بڑھیں اور وہیں سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

گزشتہ دنوں کیتریونا گرے امریکی شہر نیویارک میں ہونے والے سالانہ فیشن فیسٹیول میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے معروف ڈیزائنر شیری ہل کی موسم بہار کی ملبوسات پیش کیں۔ یہ پہلا موقع تھا کہ مس یونیورس نے امریکا میں ہونے والے کسی فیشن ویک میں جلوے بکھیرے تھے، تاہم جلد ہی ان کی جانب سے فیشن ویک میں پیش کی گئی ملبوسات کے ڈیزائن پر تنازع سامنے آ گیا۔

دراصل کیتریونا گرے نے بھارتی فیشن ہاؤس سبیا سچی کی ملبوسات کی طرز پر تیار کیے گئے لباس کو فیشن ویک میں متعارف کرایا، جس پر جلد ہی مس یونیورس کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور کہا گیا کہ انہوں نے کاپی کیے گئے ڈیزائن کی ملبوسات پیش کیں۔ کیتریونا گرے کی جانب سے پیش کیا گیا لباس سبیا ساچی کی جانب سے 2016 میں پیش کیے گئے لباس جیسا تھا، جس وجہ سے ان پر کاپی کیے گئے ڈیزائن کو پیش کرنے کا الزام لگایا گیا۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •